پاکستانی لیڈروں جاگو
(Muneer Ahmad khan, RYKhan)
پیارے پاکستانیوں اٹھوں اور اپنے لیڈروں کو
جگاؤ ان کے ضمیروں کو جھنجوڑوں اور انھیں احساس دلاؤ کہ ہم بھی انسان ہیں
ہم بھی اس وطن کے شہری ہیں جب چارسدہ دھماکہ ہوا تھا تو ہمارے وزیراعظم
صاحب نے فرمایا تھا کہ دہشت گردوں نے میرے بچوں کو مارا ہے میرے پاکستانیوں
کو مارا ہے اور فرمایا کہ پاکستان کے تمام بچے میرے بچے ہیں تو وزیراعظم
صاحب کیا آپ کے بچے یہاں ایک سوال پوچھ سکتے ہیں کہ آپ. کے دو حقیقی بچے
آٹھ ارب کے فلیٹ میں رہ رہے ہیں اور پاکستان کے سرکاری سکولوں میں کروڑوں
بچے مٹی پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں کیا حسن حسین کا مقابلہ کر سکتے
ہیں میاں صاحب جن بچوں کے سروں پر چھت نہیں میاں صاحب جن بچوں کے والدین
غربت سے تنگ آکر خود کشیاں کر چکے ہیں وہ اب کہاں جایں میاں صاحب کیا آپ نے
اپنے وزیر خزانہ سے کبھی پوچھا ہے کہ ایک سو ارب غریبوں کے لیے رکھنے کے
باوجود غریب کیوں مر رہا ہے میاں صا حب کیا آپ نے وزیر تعلیم سے پوچھا کہ
تعلیم کا بجٹ بڑھانے کے باوجود بچے کھاد کے تھیلوں پر بیٹھ کر کیوں تعلیم
حاصل کر رہے ہیں میاں صاحب. آپ کم از. کم وزرا سے پوچھ تو لیا کر یں کہ
میرے غریب پاکستانیوں کی کیا پوزیشن ہے میآں صاحب خدا کیلیے جاگیے اور غریب
سے ڈریکٹ ملیے وزرا آپکو غلط رپورٹ دیتے ہیں بیوروکریسی غلط رپورٹنگ کر رہی
ہے میاں صاحب اور کتنی باریاں لوں گے آ خر ایک دن سب کچھ کر جانا ہے کہاں
ہیں قائد کہآں ہیں بھٹو کہآں ہیں محترمہ سب نے چلے جانا ہے لیڈروں ایسا کچھ
کر جا و کہ پاکستانی غریب آپ کو دعائیں دیں اللہ پاک آپ سب لیدروں کو ہدایت
دے آمین |
|