ٹھنڈ میں کھائیں خشک میوے

اللہ تعالیٰ نے سردیوں کے موسم میں جسم کو حرارت بخشنے میں بے مثل میوے پیدا کئے ہیں

گلیوں میں مونگ پھلی والے کی گھنٹی کی آواز سردیوں کی آمد کی نوید سناتی ہے ۔ موسم سرما میں لحاف میں دبک کر خشک میوے کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے ۔اللہ تعالیٰ نے سردیوں کے موسم میں ایسے میوے پیدا کئے ہیں جو جسم کو حرارت بخشتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ میوے جسمانی صحت کیلئے کتنے مفید ہیں۔

خشک خوبانی (Dried Apricots )
خوبانیوں کو خشک کرکے سرد موسم کے لطف کو دوبالا کیا جاتا ہے ۔خوبانیاں جسم کو موٹا کرنے والے ہارمونز پر قابو پانے اور فاضل چربی کے خاتمے میں بے مثل ہیں۔ اس میں موجود فولاد ‘ پوٹاشیم ‘ وٹامن اے ‘ بی اور سی جسم کے اندرونی اور بیرونی نظام کیلئے انتہائی مفید ہیں۔

کھجور (Dates)
عام طور پر لوگ صرف رمضان میں کھجور کھاتے ہیں جبکہ اطباءرو زانہ کھجور کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔یہ بے پناہ فوائد کی مالک ایک ایسی نعمت ہے جس کا روزانہ استعمال جگر کی تمام بیماریوں کےساتھ ساتھ مختلف طرح کے سرطانوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔دودھ کےساتھ کھجور کا شیک بناکر پینے سے نہ صرف جلد بلکہ صحت بھی قابل رشک ہوجاتی ہے۔

انجیر (Figs)
انجیر جسے جنت کا پھل کہا جاتا ہے ‘کمزور لوگوں کےلئے نعمت بیش بہا ہے۔ انجیر کا استعمال جسم کو فربہہ اور سڈول بناتا ہے‘ چہرے کو سرخ و سفید رنگت عطا کرتا ہے‘نظام انہضام بہتربناتا ہے ‘قدرتی طور پر قبض کشا ہے ۔انجیروزن میں کمی‘ بلند فشار خون ‘دل کے امراض‘ہڈیوں کی مضبوطی‘ذیابیطس ‘خون کی کمی اور نظام تولید کی بہتری کیلئے بے مثل ہے۔

بادام (Almonds)
بادام نظر کی کمزوری کیلئے بہترین ہے ۔ اس میں غذائی ریشے‘ پروٹین‘ وٹامن ای‘ تھیامن‘ میگنیشیم‘ کیلشیم ‘ فولاد‘ جست اور فاسفورس پایا جاتا ہے جو دماغی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔یہ دل کے دورے اور سرطان سے بچاتاہے‘مضرصحت کولیسٹرول اور وزن کوکم کرتاہے ‘جسم میں چینی کو متوازن رکھتا ہے‘ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرتاہے جبکہ اسکے بہترین اینٹی آکسیڈنٹس خون میں موجود آزاد خلیوں کو قابو میں رکھنے میں مدددیتے ہیں۔

اخروٹ (Walnuts)
اخروٹ میں شامل اُومیگا فیٹی ایسڈ نامی چکنائی دماغی عمل کو بہتر بنا کر ذہنی دباﺅ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے۔یہ قبض کشا ہے‘ قلب ‘کھانسی‘ دمے ‘ ہڈیوں کی مضبوطی ‘ پرسکون نیند ‘ جلد کی نمی اور جھریوں کے خاتمے کیلئے بہترین ہے۔

مونگ پھلی (Peanuts)
کون ہے جو سردیو ں میں مونگ پھلی سے لطف اندوز نہیں ہوتا ہوگا ۔کھانے میں ہلکی پھلکی مونگ پھلی کے مفید وٹامنزجسم کیلئے بے حد سودمند ہوتے ہیں۔مونگ پھلی کی افادیت کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں مونگ پھلی کے استعمال کو لمبی عمر کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق جن لوگوں کو مونگ پھلی سے الرجی نہیں ہے انہیں دل کی صحت کیلئے زیادہ مونگ پھلی کھانی چاہئے جو دوسرے میووں کے مقابلے میں سستی بھی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 197 Articles with 287437 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.