ARTICLES
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
Article Contests
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
NEWS
BUSINESS
MOBILE
CRICKET
ISLAM
WOMEN
NAMES
HEALTH
SHOP
More
SHOP
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Calculators
Blogs
Directory
Weather
MyPage
Photos
Urdu Editor
Travel & Tours
Articles
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
Article Contests
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
NEWS
BUSINESS
MOBILE
CRICKET
ISLAM
WOMEN
NAMES
HEALTH
More
SHOP
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Calculators
Blogs
Directory
Weather
MyPage
Photos
Urdu Editor
Travel & Tours
Home
Urdu Articles
Religion Articles
قرآن سمجھنا کیوں ضروری ہے؟
(Abdullah Amanat Muhammadi, Kasur)
دنیا میں بے شمار کتابیں ہیں اور ہر کتاب کے کئی فائدے ہیں لیکن قرآن مجید کائنات کی سب سے بہترین کتاب ہے۔ قرآن پاک تمام کتابوں پر اسی طرح فضلیت رکھتا ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کی فضلیت تمام مخلوقات پر ہے۔ قرآن حکیم پڑھنا بہت ضروری ہے لیکن اس سے بھی زیادہ ضروری ہے اسے سمجھنا اور اس پر عمل کرنا۔
ہم لوگ زندگی میں مختلف کتابیں پڑھتے ہیں۔ ہم ہر جملہ بڑی توجہ کے ساتھ پڑھتے ہیں اور اگر کسی بات کی سمجھ نہ آئے تو دوبارہ پڑھتے ہیں تاکہ جان سکیں کے مصنف کیا کہنا چاہ رہا ہے۔ دوبارہ پڑھنے پر بھی تسلی نہ ہو تو ٹیچر یا عالم سے رابطہ کرتے ہیں تاکہ بات مکمل طور پر دل و دماغ میں اتر جائے۔ لیکن جب قرآن کریم پڑھنے کی باری آتی ہے تو جلدی جلدی صحیح یا غلط پڑھ کر جان چھڑوا لیتے ہیں۔ کبھی اس بات پر غور کیا کہ اللہ تعالیٰ ہم سے کیا کہنا چاہ رہے ہیں؟ اللہ پاک کی قسم! اگر لوگ قرآن سمجھ کر عمل کرنا شروع کر دیں تو دنیا میں حقیقی امن و سکون حاصل ہو جائے۔
ہم لوگ روزانہ قرآن کریم سنتے اور پڑھتےہیں۔ سال میں کم از کم ایک دفعہ تو مکمل قرآن پاک پڑھتے ہیں لیکن کوئی خوش قسمت ہی قرآن حکیم سے کوئی نصیحت لے کر اٹھتا ہو گا۔ ہم نے قرآن کریم پڑھتے ساری عمر گزار دی لیکن آج تک یہ نہیں جان سکے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے کیا کہہ رہا ہے۔ کسی چوہدری، تھانیدار یا وڈیڑے کی بات سمجھ نہ آئے تو بار بار پوچھتے ہو کہ صاحب جی نے کیا کہا تھا۔ لیکن اللہ پاک کی بات سمجھنے کی کبھی کوشش ہی نہیں کی جو بادشاہوں کا بادشاہ اور ہمارا خالق و مالک ہے۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں فرمایا ہے کہ میں نے یہ کتاب اس لیے نازل فرمائی ہے تاکہ تم لوگ غورو فکر کرو اور سمجھ سکو۔ میں ایک مثال دے کر بات کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایک طالب علم روزانہ سکول جائےاور انگلش کی کتاب کے لیکچرز سنےاور کتاب کا مطالعہ بھی کرےلیکن اسے سمجھنے کی کوشش نہ کرے۔ اس نے سارا سال باقائدگی سے لیکچرز سنے ہوں اور کتاب پڑھی ہو لیکن ایک بھی جملہ نہ سمجھا ہو، کیا وہ امتحانات میں کامیابی حاصل کر سکے گا؟ ہر عقل مند شخص کا جواب نفی میں ہوگا ٹھیک اسی طرح دنیا و آخرت میں کامیابی کے لیے ہمیں قرآن پاک کو سمجھنا ہو گا کہ اللہ تعالیٰ ہم سے کیا کہہ رہے ہیں۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک کے ذریعے کئی قوموں کو عروج عطا فرما دیتے ہیں اور کچھ اس کے مخالف لوگوں کو ذلیل کر دیتے ہیں۔ قرآن پاک کی آیتوں کو نہ سمجھنا مسلمانوں کی پوری دنیا میں ذلت و رسوائی کی سب سے بڑی وجہ ہےلہذا دنیا و آخرت میں عروج اور کامیابی کے لیے قرآن پاک سمجھنا بہت ہی ضروری ہے۔
Comments
Print
PREVIOUS
ایمان و اسلام اور اس کے ثمرات
NEXT
اﷲ تعالیٰ کی نعمتوں کی قدر اور اُن کا شکر ادا کیجئے!
About the Author:
Abdullah Amanat Muhammadi
Read More Articles by
Abdullah Amanat Muhammadi
:
62 Articles with 46362 views
»
I am a Google certified digital marketing expert and CEO at AAM Consultants. I have more than three years’ experience in the field of content writing
..
View More
Recent
Religion
Articles
جمعہ نامہ: خوشگوار خاندان میں حقوق و ذمہ داریوں کا توازن
میرے اللہ اور رسول ﷺ کا شیر جناب علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نماز مومن کی معراج
سورۂ فَجر کے بارے میں بنیادی معلومات
خوشبو قرآن کریم سے
View all Religion Articles
Most Viewed
(
Last 30 Days
|
All Time
)
بنی اسرائیل کے چند جرائم
شرم و حیاء کا معنی ومفہوم
پلٹ تو سہی!
جہیز دینے والا بھی تو مرد ہی ہوتا ہے
ﷲ ان لوگوں کو دوست رکھتا ہے
با جماعت نماز کی پابندی نہایت ضروری
Jadu Ka Asar Khatam Kerne K Liye
اسم اعظم تمام مشکلات سے نجات ٢
100 Questions/Answers on Holy Quran
اسمِ اعظم تمام مُشکلات کا بہترین حل
Eid-Milad-Un-Nabi Nahi Manana Chaheya
Aqwal Hazrat Ali (a.s)
18 Jan, 2017
Views: 843
Comments
آپ کی رائے
اس مضمون کا انگلش ترجمہ پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کری: http://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=86489
By:
Abdullah Amanat Muhammadi, Kasur
on Jan, 19 2017
Reply
0
Please Wait Submitting Comments...
مزہبی کالم نگاری میں لکھنے اور تبصرہ کرنے والے احباب سے گزارش ہے کہ دوسرے مسالک کا احترام کرتے ہوئے تنقیدی الفاظ اور تبصروں سے گریز فرمائیں - شکریہ