فزکس کے طالب علم نے انٹرنیٹ کی مدد سے ہیلی کاپٹر بنا لیا

ابوجا ۔۔ نائجیریا کے شمالی شہر کانو میں فزکس کے طالب علم نے انٹرنیٹ کی مدد سے ہیلی کاپٹر بنا لیا جبکہ موٹر سائیکل کار اور بوئینگ جہاز کے استعمال شدہ حصوں سے بنائے گئے ہیلی کاپٹر نے کم بلندی پر چھ کامیاب پروازیں بھی کر لیں۔ نائجیرین طالب علم کی اس کاوش کے بارے میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق ایک یونیورسٹی پروفیسر کے 24 سالہ بیٹے مبارک محمد نے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ موبائل فونز اور کمپیوٹرز کی مرمت سے حاصل رقومات سے یہ ہیلی کاپٹر بنایا اور اس ہیلی کاپٹر پر وہ اپنے گھر سے پرواز کر کے روزانہ یونیورسٹی پہنچتا ہے۔ مبارک محمد نے بتایا کہ اس ہیلی کاپٹر کی تیاری میں موٹر سائیکل کے کچھ حصہ پرانی، ہنڈا سوک کار کا 133 ہارس پاور انجن جبکہ پرانی ٹویوٹا سیلون کار کی چار نشستیں فٹ کی گئی ہیں جبکہ اس کے دوسرے حصوں میں کانو میں کچھ سال قبل تباہ ہونے والے بوئینگ 747 جہاز کے کچھ پرزے اورآلات استعمال کئے گئے ہیں۔ مبارک محمد کے مطابق تمام تر کوششوں کے باوجود ہیلی کاپٹر کو سات فٹ کی بلندی سے زیادہ نہیں اڑایا جاسکتا اس لئے اس ہیلی کاپٹر کے کاک پٹ کے نچلے حصے میں ٹریفک اور نیچے دیکھنے کیلئے کیمرہ لگایا گیا ہے۔ مبارک محمد نے ہیلی کاپٹر میں کچھ خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں اٹما سفیرک پریشر بلندی اور ہوا میں نمی بتانے والے آلات نہیں لگائے جا سکے تاہم وہ اسے مزید بہتر بنائیں گے۔
bashir
About the Author: bashir Read More Articles by bashir: 26 Articles with 64252 views i m honestly and sensory.. View More