گوگل کیسے کام کرتا ہے؟

ايک متوازي اور تيز عملداري رکھتا ہے گوگل کے تین اہم حصے ہیں۔ گوگل بوٹ، یہ ایک ویب سرچر ہے جو ویب پیجزکو ڈھونڈ کر لاتا ہے۔ انڈیکسر، جو ہر پیج کے ہر لفظ کو اپنے اتنے بڑے ڈیٹا بیس میں ترتیب سے رکھتا ہے۔ کیوری پروسسیسر، جو آپ کے سرچ کیوری کو انڈیکس کے ساتھ موازنہ کر کے دیکھتا ہے۔اور پھر وہی متعلقہ ڈاکیو منٹ دکھاتا ہے جو کہ سرچ کے مطابق ہوں۔ ۱۔گوگل بوٹ، گوگل کا ویب سرچر گوگل بوٹ ایک آٹومیٹک گوگل کا ویب سرچر ہے۔ جو کہ ویب سےپیجز ڈھونڈ کر لاتا ہے اور ان کو گوگل انڈیکسر کے ہاتھوں میں سونپ دیتا ہے۔ گوگل بوٹ بہت سے کمپیوٹر کی ڈیمانڈ کے مطابق ویب پیجز لے کر آتا ہے۔ اس کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے۔ گوگل بوٹ*دو طریقوں*سے ویب پیجز تلاش کرتا ہے
پہلا ،اس لنک پر جا کر یو آر ایل دے کرwww.google.com/addurl.html
دوسرا،ویب میں جاکر لنکس خود تلاش کرنا

جب بھی گوگل بوٹ کوئی پیج لے کر آتا ہے تو وہ اس پیج کے تمام لنکس دکھاتا ہے۔ گوگل بوٹ بہت تیزی سے ان سب لنکس کی ایک فہرست بناتا ہے تاکہ اس کو بعد میں انڈیکسر کو بھیج سکے۔ گوگل مہینے میں ایک بار تمام ویب پیجز کو اچھی طرح سے سرچ کرتا ہے اور ان کے بدلے ہوئے بند ہوئے لنکس کی معلومات کو بھی نوٹ کر لیتا ہے۔اس طرح سے وہ انڈیکس کو اپ ڈیٹ رکھ پاتا ہے۔

گوگل کا انڈیکسر:
گوگل بوٹ انڈیکسر کو اپنے تلاش شدہ تمام پیجز کی ایک فہرست دے دیتا ہے۔یہ معلومات گوگل کے انڈیکس ڈیٹا بیس میں محفوظ کر لی جاتی ہے۔اس انڈیکس کو انگریزی حروف کی ترتیب سے رکھے جاتے ہیں۔اپنی سرچ کو بہتر بنانے کے لئے گوگل کچھ الفاظ کو انڈیکس کے لئے نظر انداز کر دیتی ہے۔وہ الفاظ(the, is, on, or, of, how, why)ہیں۔ اس کے علاوہ وہ تمام الفاظ چھوٹے حروف میں محفوظ کر لیتا ہے۔جس سے اس کی کارکرد گی اور تیزی میں اضافہ ہوتا ہے۔

گوگل کا کیوری پروسیسر:
اس کیوری پروسیسر کے بہت سے حصے ہوتے ہیں۔ جس میں یوزر کا انٹر فیس بھی شامل ہوتا ہے۔ پیج رینک گوگل کا ایک سسٹم ہے جو کہ ویب پیجز کو درجات دیتا ہے۔ جس پیج سب سے زیادہ درجہ دیا جاتا ہے وہ سب سے اوپر رکھا جاتا ہے۔گوگل ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ پیج رینک میں اچھے اور بہترین کنٹینٹ کے ویب پیجز کو ہی درجات دیے جائیں۔

اس کے علاوہ گوگل کچھ مشین لرننگ ٹیکنیک کا بھی استعمال کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر گوگل کے سرچ باکس میں کسی نے کوئی لفظ لکھتے وقت غلطی کردی ہے تو گوگل اس کو درست کر کے اس سے متعلقہ ویب پیجز دکھاتا ہے۔ اس طرح اس کے سرچ انجن کی کار کردگی اور بھی بہتر ہو جاتی ہے اور پھر گوگل ہی لوگوں کی اولین پسند بن جاتی ہے۔
bashir
About the Author: bashir Read More Articles by bashir: 26 Articles with 64243 views i m honestly and sensory.. View More