بہن ہو تو ایسی (قسط ننمبر3 )

بہن ہو تو ایسی اس میں آپ یہ پڑھیں گے کے بہن نے کس طرح اپنے بھائی کی جان بچائی اور کس طرح اپنے بھائی کو آزاد کرایا پھر اس کے بھائی نے اپنی بہن کے ساتھ کیسا سلوک کیا جانیئے۔۔۔

بہن ہو تو ایسی ( قسط نمبر3 )

پھر اس کی منگیتر کے گھر والوں نے عدالت میں کیس کردیا اس لڑکی کے بھائی کو خبر پہنچا دی گئی کہ وہ عدالت میں حاضر ہوجائے جب اس کے بھائی کو پتا چلا تو اس نے اپنی بہن کو فون کیا اور کہا میں تمہیں مختیارنامہ بنا کے دوں گا پھر تم میرا کیس لڑو کچھ دن سوچنے کے بعد اس کی بہن نے اپنے بھائی کو فون کر کے کہا ٹھیک ہے آپ گاؤں آجاؤ عدالت میں مختیارنامہ بنا کے مجھے دے دو پھر میں آپ کا کیس لڑوں گیں اس کے ایک ہفتے بعد اس کا بھائی چپکے سے گاؤں آیا عدالت میں اپنا مختیارنامہ بناکے اپنی بہن کو دیا اور کہا اب تم میرا کیس لڑو پھر وہ گاؤں سے کراچی اپنے گھر چلا گیا اس کے کچھ دن بعد جب اس کی منگیتر کے گھر والوں کو پتا چلا کہ اس لڑکی کا بھائی گاؤں آیا تھا تو وہ لڑنے کے لیئے اس کی بہن کے گھر آئے اور کہا تم نے ہمیں کیوں نہیں بتایا کہ تمہارا بھائی گاؤں آیا تھا میں تمہارے بھائی سے ایک بار پوچھنا چاہتا تھا کہ اس نے بنا وجہ میری بیٹی سے رشتہ کیوں ختم کیا وہ لوگ بہت غصے میں تھے لیکن ان کے پڑوسیوں نے ان لوگوں کو لڑنے سے روک دیا اور کہا یہاں سے چلے جاؤ اور آئندہ لڑنے کے لیئے یہاں مت آنا کافی سال گزرنے کے بعد آکر اس کیس کا فیصلہ ہوگیا -

عدالت نے لڑکی کے بھائی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو اپنی مرضی سے شادی کرنے کا حق ہے کوئی کسی کے ساتھ زبردستی شادی نہیں کر سکتا اس طرح اس کا بھائی اس کیس سے آزاد ہوگیا -

جب کیس چل رہا تھا تو اس کا بھائی ہر ہفتے اپنی بہن کو فون کرتا تھا کیس کے بارے میں پوچھتا تھا اور کیس کے لیئے اپنی بہن کو پیسے بھی بھیجتا تھا لیکن جب کیس ختم ہوا تو اس نے اپنی بہن کو فون کرنا چھوڑ دیا اور پیسے بھیجنا بھی چھوڑ دیا اس کے بھائی نے اپنی بہن سے کہا زمینوں سے جو فصل آتا ہے اسے بیچ کر اپنا گزارہ کرلو میرا سارا پیسہ اس کیس میں ختم ہوگیا ہے اب میرے پاس پیسہ نہیں ہے اس کے کچھ سال بعد اس لڑکی کی ماں کی طبیعت بہت خراب ہوگئی پھر اس لڑکی نے فصل کا سارا پیسہ اپنی ماں کے علاج میں لگا دیا لیکن پھر بھی وہ صحت یاب نہ ہوسکی اور دو سال بعد اس کی ماں کا انتقال ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے
 
Faheem Shayer
About the Author: Faheem Shayer Read More Articles by Faheem Shayer: 12 Articles with 80891 views I am a poet and writer .. View More