چوہدری غلام شریف مرحوم کا بیٹا گاما شریف چوری کرتے رنگے
ہاتھوں پکڑا گیا ۔
گاوْں کے سرپنچ کی سربراہی مں پنچایت ہوئی ۔
دونوں طرف کے مؤقف سنے گئے ۔
دلائل اور گواہوں کے بیانات سے واضح ہوگیا کہ گاما شریف چور ہے ۔
سرپنچ فیصلہ سناتے ہوئے بولا
لوگوں ! گاما شریف کو سزا نہیں ہوسکتی ۔ اگر تم چاہتے ہو تو درمیان کا کوئی
راستہ نکال لیتے ہیں ۔
گاؤں والے حیران ہوئے اور وجہ دریافت کی ۔
سرپنچ بولا!
جس کے نام کے ساتھ ٍ شریف لگتا ہے بھلاوہ کیسے چوری کرسکتا ہے ۔ |