یہ پاکستان ہے
(Mohammad Danishwer , Lahore)
"یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ ہم نے
پاکستان کتنی مشکلات سے حاصل کیا۔ اور اس بات کا ذرا سا احساس ہمیں 14 اگست
کو یا ایسے کسی اور دن ہوتا ہے۔
اور یہ احساس ہمیں اس بات کی یاددہانی کرواتا ہے کہ ہمیں اپنے ملک پاکستان
سے بے پناہ محبت ہے۔
جی، بات کچھ یوں ہی ہے کہ آج جب کوئی کچھ برا کرنے والا کسی کو برائی کرنے
پر مائل کر رہا ہوتا ہے تو وہ بڑے ہی دلچسپ انداز سے ایک ہی جملہ بولتا ہے
"یہ پاکستان ہے" اس کے بعد دوسرے شخص کو قائل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں
رہتی۔
ہم نے پاکستان کو ایسی جگہ تسلیم کر لیا ہے کہ جہاں جیسے ہر برائی کرنے کی
اجازت ہے۔ بے شک یہاں احتساب کی کمی ہے۔ لیکن بات احتساب کی نہیں ہے، بات
اس امر کو سوچنے کی ہے کہ کیا واقعی ہم نے اپنے ضمیر کو اس قدر مار دیا کہ
ہم یہ کر برائی کرتے ہیں کہ یہ پاکستان ہے، یہاں سب چلتا ہے۔
اب چاہے وہ کوڑے دان میں کچرا پھینکنے کی بات ہو یا وہ کسی بڑے پیمانے پر
کرپشن کی بات ہو جب ہم یہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ پاکستان ہے تو وہ برائی کرنے
میں آسانی ہو جاتی ہے۔
|
|