سید الصادقین حضرت سید شاہ محمد صادق قدس سرہٗ

برکاتی کوئز سے


سید الصادقین حضرت سید شاہ محمد صادق قدس سرہٗ

سوال۱: حضرت سید شاہ محمد صادق قدس سرہٗ کی پیدائش کب ہوئی؟
جواب: ۷؍ رمضان المبارک ۱۲۴۸ھ کو۔
سوال۲: آپ کے والد ماجد کا کیا نام ہے؟
جواب: حضرت سید شاہ اولاد رسول قدس سرہٗ۔
سوال۳: حضرت سید شاہ محمد صادق قدس سرہٗ کے مرشد کا نام بتائیے۔
جواب: آپ کو عم مکرم حضرت سید شاہ غلام محی الدین امیر عالم قدس سرہٗ سے بیعت و خلافت ہے۔ ان کے علاوہ عم اعظم حضرت سید شاہ آل رسول قدس سرہٗ اور اپنے والد ماجدسید شاہ اولاد رسول قدس سرہٗ سے بھی اجازت و خلافت حاصل ہے۔
سوال۴: آپ کی زوجہ کا کیا نام ہے؟
جواب: سیدہ سکینہ بیگم بنت حضرت سید شاہ غلام محی الدین امیر عالم قدس سرہ۔
سوال۵: آپ کے کتنے صاحبزادے تھے؟
جواب: دو صاحبزادے تھے:(۱) حضرت سید شاہ ابو القاسم محمد اسمٰعیل حسن قدس سرہٗ (جن کا لقب شاہ جی میاں ہے) (۲) حضرت سید شاہ ابو الکاظم محمد ادریس حسن قدس سرہٗ (ان کا لقب ستھرے میاں ہے)۔
سوال۶: آپ کا سیتا پور میں کتنے برس قیام رہا؟
جواب: تقریباً ۴۵؍ سال۔
سوال۷: آپ کا وصال کب اور کہاںہوا؟
جواب: ۲۴؍ شوال المکرم بروز جمعرات ۱۳۲۶ھ میں سیتا پور میں ہوا۔
سوال۸: آپ کا مزار پاک کہاں ہے؟
جواب: سیتا پور میں۔
سوال۹: آپ کے مشہور خلیفہ کون ہیں؟
جواب: (۱) حضرت سید شاہ اسماعیل حسن اور (۲)حضرت سید شاہ ادریس حسن رحمھما اللہ۔
سوال۱۰: آپ کے چند اہم کارنامے بیان کیجیے؟
جواب: آپ نے متعدد دینی و دنیوی کار نامے انجام دیے۔ آب نوشی اور آب پاشی کے لئے متعدد کنویں کھدوائے، باغات لگائے، خانقاہ مارہرہ میں محل سرا حویلی سجادہ نشینی کی از سر نو تعمیر کرائی ،خانقاہ کی مسجد کی مرمت کرائی اور سیتا پور میں ایک عالی شان مسجد بھی تعمیر کرائی۔
سوال۱۱: آپ نے اپنے کس صاحبزادے کے حافظ قرآن ہوجانے پر سیتا پور میں عالیشان مسجد تعمیر کرائی؟
جواب: حضرت سید شاہ اسماعیل حسن قدس سرہٗ کے حافظ قرآن ہونے پر مسجد تعمیر کرائی، جو مسجد صادق کے نام سے مشہور ہے۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 595427 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More