وارث پنجتن حضرت سید شاہ یحییٰ حسن عرف اچھے صاحب قدس سرہٗ

برکاتی کوئز سے

وارث پنجتن حضرت سید شاہ یحییٰ حسن عرف اچھے صاحب قدس سرہٗ

سوال۱: حضرت سید شاہ یحییٰ حسن کی ولادت کب ہوئی؟
جواب: ۲۰؍ ربیع الثانی ۱۳۴۴ھ مطابق ۷؍ نومبر ۱۹۲۵ء۔
سوال۲: والد ماجد کا نام کیا ہے؟
جواب: سید شاہ مسعود حسن قدس سرہ ( سید شاہ اولاد رسول کے پر پوتے)۔
سوال۳: آپ کا لقب کیا ہے؟
جواب: وارث پنجتن
سوال۴: آپ نے تعلیم کہاں حاصل کی؟
جواب: ابتدائی تعلیم حضور تاج العلماء سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی۔
سوال۵: آپ کا نمایاں وصف کیا تھا؟
جواب: مہمان نوازی۔
سوال۶: آپ نے کس کو اپنا خلیفہ نامزد کیا؟
جواب: حضرت سید شاہ نجیب حیدر قادری نوری کو تحریری و زبانی طور پر اپنا وارث و جانشین نامزد کیا۔
سوال۷: آپ کا انتقال کب ہوا؟
جواب: ۱۸؍ شعبان المعظم ۱۴۳۲ھ مطابق ۲۱؍ جولائی ۲۰۱۲ کو بروز جمعرات۔
سوال۸: نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
جواب: حضرت امین ملت دامت برکاتہ نے۔
سوال۹: آپ کے چند مشہور خلفاء کے نام بتائیے۔
جواب: (۱)حضرت شرف ملت سید محمد اشرف قادری (۲)حضرت رفیق ملت سید نجیب حیدر نوری (۳)حضرت مولانا سید عبد الرب (۴) جناب خوا جہ احتشام الدین قادری (۵)حضرت مولانا اسید الحق صاحب بدایوں شریف (۶) حضرت ڈاکٹر سید شاہد علی نوشاہی صاحب۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 646645 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More