ریاست اور حکمرانوں کے اصل کام

ریاست چار اکایوں سے ملکر بنتی ہے مقننہ انتظامیہ عدلیہ وغیرہ ریاست کا کام ہے عوام کو سہولیات بہم پہچانا عوام کو انصاف دینا عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا عوام کو تعلیم کی سہولتیں بہم پہچانا وغیرہ اور یہ سب انتظامیہ یعنی حکومت سے ممکن ہوتا ہے پاکستان واحد ریاست ہے جہاں الیکشن کمپین میں بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں مگر اقتدار ملنے کے بعد ریاست کے چاہتے ہوے بھی حکمران صرف بیان بازی تک محدود رہتے ہیں. اور عوام انکی راہ تکتے رہتے ہیں اور پانچ سال بعد نمایندے اپنا منہ دیکھاتے ہیں. پاکستان کا نظام حکومت تو برطانوی طرڑ کا ہے مگر کام پاکستانی. اپنے انداز سے کرتے ہیں اور برطانیہ بغیر دستور کے چل رہا ہے مگر ہمارے ہاں دستور تحریری ہے مگر ہم اسے خاطر میں نہیں لاتے کیونکہ ہمارا دستور زیادہ عرصہ معطل رہا ہے اور برطانیہ میں جو حکومت بناتا ہے وہ ڈٹ کر کام کرتا ہے جبکہ ہم پانچ سال لڑتے ہوے گزار دیتے ہیں. موجودہ حکومت کو دیکھیں جسکا زیادہ وقت سیاسی انتشار میں ضایع یوگیا. موجودہ حکومت بجلی کے نعرے پر بنی تھی مگر پانچ سالوں میں موٹر وے بنی میٹرو بنی مگر بجلی کی پوزیشن جوں کی توں ہے. ترقی یافتہ ریاستیں فلاحی بن گیں مگر ہم. کچھ بھی نہ بن سکے برطانوی سیاستدانوں کو پتہ ہے. ک اگر انھوں نے کام نہ کیا تو عوام انھیں مسترد کر دیں گے ہاکستانیوں کو پتہ ہے کہ پاکستانیوں. کے پاس اور آپش نہیں ہے اور پاکستانی ووٹر صرف ووٹ دینے والی مشین ہیں اور مشین سے جب چاہوں ووٹ لے سکتے ہیں. پتہ نہیں ہمارے سیاستدان کو کب احساس ہوگا کب وہ صحیح معنوں میں عوامی خا دم بنیں گے کب وہ ایک دوسرے کو برداشت کریں گے کب وہ عوام کیلیے جیں اور مریں گے. اللہ پاک ہمارے وطن کو فلاحی اسلامی ریاست بنائے آمین-

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 334440 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More