بجلی کا بحران اور پانامہ کا انجام

پاکستان کی موجودہ حکومت بجلی کے بحران کے حل کیلیے آئی تھی بجلی بحران تو چار سالوں میں حل نہیں ہوسکا. اور ن لیگ کے وزراء بھی پی پی پی کے وزراء کی طرح چار سال تک جھوٹ بولتے رہے اور عوام کو صرف تسلیاں دیتے رہے مگر بجلی کا ایک یونٹ بھی نہ بنا سکے کیونکہ شارٹ فال کی پوزیشن جوں کی توں ہے پہلے بھی اتنا ہی شارٹ. فال تھا جتنا آج ہے اور ن لیگ کے وزراء نے چار سال تک صرف تحریک انصاف سے دو دو ہاتھ کرتے رہے ان سے بجلی بحران تو حل نہ ہوسکا البتہ پانامہ بحران بھی گلے پڑ گیا اور دونوں پارٹیاں پی ٹی آی اور ن لیگ اب صرف پانامہ ایشو پر سیاست کر رہے ہیں اور ان دونوں کے کھڑاک سے تو یہی لگتا ہے کہ ملک میں سب کچھ ٹھیک ہے اور بجلی وغیرہ کا کوی بحران نہیں اور سب کچھ اوکے ہیں اور ان دونوں پارٹیوں کے پاس وقت گزارنے کیلیے اور کوی مصروفیت نہیں تو وہ اپنا فارغ وقت اس ایشو پر صرف کر رہے ہیں اور کل کے فیصلے کے بعد تو یہ دونوں پارٹیاں زیادہ جارحانہ انداز پر چلی گی ہیں کوی کچھ کہ رہا ہے کوی کچھ. اور سب اپنا اپنا وقت گزار رہے ہیں اور ان کو کیا انکے پاس بجلی جاے ان. کے اپنے بچے بوڑھے اور عورتیں مریض تڑپیں تو انکو پتہ چلے کہ بجلی نہ ہونے سے کتنی اذیت ہوتی ہے یہ تو ہوے اعلی محلوق اور عوام تو ٹھرے کیڑے مکوڑے ان کو کیڑوں مکوڑوں کی کیا فکر. مگر ان کو عوام کی آہیں لے ڈوبی گی. اور اس فانی جہان میں یہ عیش کر لیں اور غریب کا جتنا مذاق اڑانا ہے اڑا ہیں مگر قیامت کے دن جو عدالت لگے اس میں کوی قطری خط. نہیں آے گا کوی سفارش نہیں چلے گی کوی رشوت نہیں چلے گی وہی تو دن ہے جس میں غریب کی بات سنی جاے گی اور غریب کو انصاف ملے گا سب عہدے اس دنیا تک ہیں وہاں سب برابر یوں گے اور اس کا مقام بلند ہوگا جو متقی ہوگا. اللہ قسم بجلی کے موضوع. پر جب حکومت بیان دیتی ہے تو خون کھول اٹھتا ہے مگر ہم غریب ان بجلی والوں کو بد دعا دے کر چپ ہو جاتے ہیں. اللہ پاک ان کو ہدایت دے جس. ملک کے وزیر. عوام کے حقوق سے کھیلنے والے ہوں ان سے خیر کی امید کس طرح کی جاسکتی ہے جس طرح بجلی بحران. حل نہیں ہو رہا اس طرح پانامہ بحران بھی حل نہیں. ہورہا اور. عدالت نے وزیراعظم کو. دوماہ کا اور وقت. دے دیا ہے اور دیکھتے ہیں وزیراعظم کی بے گناہی ثابت ہوتی ہے یا نہیں. اب جب. الیکشن آے. گا تو ن لیگ کے وزراء یہی نعرہ لگایں گے کہ تحریک انصاف نےانہیں الجھاے رکھا اور انہیں کام. نہیں کرنے دیا. اس لیے بجلی نہیں دے سکے ایک اور چانس دے عوام تو. اگلے پانچ سالوں میں بجلی آجاے گی. وزراء وزیراعظم کو غلط رپورٹ دیتے رہے کہ بجلی بحران نہیں آے گا آج کل پورے ملک میں دو چیزوں کا شور ہے بجلی اور پانامہ دیکھتے ہیں پہلے کو نسا بحران حل ہوتا ہے اللہ پاک ہمارے وطن کی خیر. کرے. آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 303715 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More