خرم شہزاد اپنے دوست سے کہہ رہا تھا کہ جن رہنماؤں کو ہم
دِل سے پسند کرتے ہیں دوسرے
اُنکے خلاف کیوں لکھتے اور بولتے ہیں؟
کبھی اُنکی خوبیاں بھی لکھ دیا کرو۔ اُسکی بات دِل کو لگی اور پھر موجودہ 3
اہم سیاسی شخصیات کی
3 اہم خوبیاں عوام میں اُنکی مقبولیت کا باعث بننے کی وجہ نظر آ ئیں:
آصف علی زرداری: کمال کی سیاسی بصیرت ۔ پاکستان کے صدر بھی بنے اور صدر کے
آئینی
اختیارات بھی وزیرِاعظم کے عہدے کو منتقل کر دیئے۔
نواز شریف:تیسری دفعہ وزیرِ اعظم بھی بن گئے اور ہر دور میں معاشی ترقی
کیلئے سڑکوں کا جال
بچھا کرمخالفین کو بھی لاجواب کردیا۔
عمران خان: صدر نہ وزیر اعظم بن پائے لیکن کرپشن کے خلاف ایسا شور مچایا کہ
معاملات
عدالتوں میں لے آئے اور عوام کو مستقبل کیلئے باخبر کر دیا۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا باقی 2کی خوبیوں پر تیسرے کو پسند کرنے والے متفق
ہیں؟؟؟
|