پاکستانیوں کے خواب کب پورے ہونگے

پاکستان کو بنے ستر سال ہوگئے ہیں اور کی حکومتیں بنی اور کی حکومتیں وقت سے پہلے ختم بھی ہوی مگر عوام کی اور ملک کی پوزیشن جوں کی توں رہی اور اس دوران حالت بدلی تو صرف اور صرف سیاستدانوں کی عوام سہولیات کو ترستے رہے سیاستدان ان ستر سالوں میں صرف وعدے کرتے رہے اور کوی ایساکام نہ کرسکے جس سے عوام سکھ کا سانس لے سکیں جوں جوں وقت گزرتا ہے ملک اور ریاستیں ترقی کرتی ہیں. جبکہ پاکستان وقت کے ساتھ ساتھ آگے کی بجاے پیچھے گیا ہے مثلا اسٹیل مل جب بنی تو سب سے زیادہ منافع بحش تھی جبکہ اب اسٹیل مل خسارے میں ہے پاکستا ن ریلوے شروع میں منافع بحش تھی مگر اب یہ بھی نقصان میں ہے. ہی آی اے شروع میں منافع بحش ادارہ تھا مگر اب یہ بھی خسارہ میں ہے کراچی پہلے روشنیوں کاشہر تھا مگر اب کچرے. کا ڈھیر. بن چکا ہے تعلیم کا معیار. عمدہ تھا مگر اب تعلیم کا معیار گر چکا ہے. کس کس چیز کا رونا رویں. آوے کا آوا بگڑ چکا ہے عوام کی حالت حراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے عوام مسایل سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہی ہے مگر سیاستدان اہنے مشغلوں میں مشغول ہیں. پچھلی حکومت. میموں گیٹ میں شغل کرتی رہی تو موجودہ حکومت پانامہ کے شغل میں مصروف ہے اور عوام سیاستدانوں اور حکمرانوں کا منہ تک رہی ہے. تینوں بڑی پارٹیاں. عوامی ہمدردی سے. دور ہیں ان کا. کام صرف اور صرف اپنی جایداد بناکر عوام کے ووٹ خریدنا ہے اور عوام ستر سال سے صرف خواب رہے ہیں اور کسی مسیحا کے انتظار میں ہیں جو انکو. تعلیم. کی سہولتیں دے سکے جو ان کو بجلی دے گیس دے سستا تیل دے. روزگار دے کسانوں کو جنس کا اچھا ریٹ دے جو انکے حالات بدلے جو لوگ زکوت. بیت المال. بے نظیر انکم سپورٹ کے پیسے کھا جایں اور ڈگار بھی نہ دیں ان سے بھلای کی امید کس طرح کی جاسکتی ہے عوام مایوس ضرور ہے نا امید نہیں ایک دن اے گا جب ہمارا وطن ہر میدان میں ترقی کریگا حوشحال ہوگا عوام کے خوابوں کی تعبیر کریگا. اللہ پاک ہمارے وطن کی خیر کرے. آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 302800 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More