سزا

اپنے آپ کو سزا دینے سے بچائیں ۔۔۔۔

میٹریل ٹیسٹنگ اور ہیٹ ٹریٹمنٹ کا پیریڈ تھا۔ استاد سٹریسز کے بارے میں پڑھا رہے تھے۔
انہوں نے کہا" دنیا کی سب سے مشکل سزا جو مجرم کو دی جاتی ہے وہ کونسی ہے ۔۔۔۔ ؟"
کوئی طالبعلم بتا نہ پایا کیونکہ کسی کو پتا ہی نہیں تھا انہوں نے بتایا " مجرم کو مضبوطی سے باندھ دیا جاتا ہے اور پھر اس کے سر پر بلکل آہستہ آہستہ ہتھوڑا مارا جاتا ہے یہ ہتھوڑا پلاسٹک کا ہوتا ہے اور یہ ضربیں اتنی آہستہ ہوتی ہیں کہ مجرم مسکرانے لگتا ہے کہ یہ کیسی سزا ہے۔
یہ مسلسل اس کے سر میں مارا جاتا ہے آدھا گھنٹہ، ایک گھنٹا، ۔۔۔۔
پھر جب اس کے سر میں ہتھوڑا آہستہ سے چلایا جاتا ہے تو اس کی ہر ضرب بہت جان لیوا ہوتی ہے مجرم کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بہت ہی وزنی بلاک اس کے سر میں مارا ہو۔
اور یوں مجرم سب کچھ بتا دیتا ہے اور اگر یہی عمل زیادہ دیر تک جاری رکھا جائے تو وہ پاگل بھی ہو سکتا ہے۔
بلکل اسی طرح کچھ چھوٹی چھوٹی پریشانیاں، جن کو ہم دماغ میں جگہ دیتے ہیں وہ ہمیں اتنا سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں کہ حالت بری ہونے لگتی ہے اس لئے بڑی سے بڑی پریشانی کو دماغ میں جگہ دینے سے گریز کریں۔

YOU MAY ALSO LIKE: