موبائل جن

*کاش کہ! ہم وہ پرانا دور واپس لاسکتے جس میں اِن جنوں ،بھوتوں کا نام ونشان نہ تھا ، بس محبت و اپنائیت کی رتیں تھیں!!!*

محبت و اپنائیت

قاری صاحب! ہمارے بیٹے کو جن چمٹاہوا ہے ، یہ نہ کسی کی بات سنتا ہے ، نہ کسی سے بات کرتا ہے ؛ نہ وقت پر کھاتا ہے ، نہ پیتا ہے ، نہ سوتا ہے ، نہ جاگتا ہے ؛ بھری محفل میں کسی کی طرف توجہ نہیں دیتا ، بچے چلاتے رہیں ، ہم پکارتے رہیں ، بہن بھائی آوازیں دیتے رہیں یہ ٹَس سے مس نہیں ہوتا ؛ بس نظر ایک جگہ گاڑ کر انگلیوں کو دن رات حرکت دیتا رہتا ہے -
اور. ہاں!
اِس کے بار بار جیب میں ہاتھ ڈالنے ، نکالنے سے معلوم ہوتاہے جیسے جن کاڈیرہ اِس کی جیب میں ہے -
میں نے اس لڑکے کو سامنے بٹھا کر جن حاضر کرنے والا عمل شروع کیا —
ابھی دولفظ ہی پڑھے تھے کہ میں چونک گیا!
جن واقعی اس کی جیب میں تھا -
اور یہ میری زندگی کا پہلا واقعہ تھا کہ اتنی جلدی جن حاضر ہوگیا -
میں نے اپنی تمام روحانی وظاہری طاقت کوجمع کرکے اس کی جیب میں ہاتھ ڈالا تو گولڈن کلر کا جن میرے ہاتھ میں تھا -
میں نے پوچھا : تیرا کیا نام ہے؟
بولا : گلیکسی ایس سیون !
سوال: تو کہاں سے آیا ہے؟
جن : موبائل شاپ سے
سوال: تو اکیلا ہے یا تیرے ساتھی بھی ہیں ؟
جن: میری پوری برادری ہے ، جو دنیا کے مختلف افراد کوچمٹی ہوئی ہے ؛ آئی فون ، نوکیا وغیرہ میری ہی برداری کے افراد ہیں -
سوال : تم کھاتے کیا ہو؟
جن: پیسے
سوال : کس طرح ؟
جن: تھری جی ، فورجی وغیرہ کی صورت میں -
سوال: تم سے چھٹکارا؟
جن: ممکن نہیں -
سوال: کیوں؟
یہ سوال مجھ سے نہ پوچھو ، میں جسے چمٹا ہوں اس سے پوچھو !
میں نے اس لڑکے سے کہا :
بیٹا اگر اجازت دو تو اِس جن کو قید کر کے تمھارے والدین کے حوالے کردوں؟
اس کا رنگ اتر گیا ، قریب تھا کہ حواس باختہ ہوجاتا ؛ اس کے والدین نے منت کرتے ہوئے کہا:
قاری صاحب ! اسے بالکل قید نہ کریں ورنہ ہمارا بیٹا پاگل ہوجائے گا -

*کاش کہ! ہم وہ پرانا دور واپس لاسکتے جس میں اِن جنوں ،بھوتوں کا نام ونشان نہ تھا ، بس محبت و اپنائیت کی رتیں تھیں!!!*

YOU MAY ALSO LIKE: