عبدالستار ایدھی

چراغِ روشن ۔۔۔۔۔ مانندِ خضر ۔۔۔۔۔ پیکرِ محبت
بابائے خدمت ۔۔۔۔۔ صادق اُمتی
THE RICHEST POOR MAN

اور تم ہو ایک زندہ و جاوید روایت کے چراغ
ہزاروں بہاریں گزر گئیں، زمانے نے کروٹیں بدلیں تب عبدالستار ایدھی مانندِ مہتاب چمک اُٹھے۔ فریضہِ محبت اٹھایا اور منزل کی جانب چل پڑے۔ کیا ، کیا مشکلات اٹھائیں ، درد سہے ، دکھ جھیلے مگر کلمہِ آہ کبھی منہ سے نہ نکلا۔ کَربِ خدا کو قُربِ خدا میں بدلتے چلے گئے۔ اپنی ذات ،خاندان کو نظر انداز کر دیا اور فرضِ مسیحائ کو پائیہ تکمیل تک شرمندہٗ منزل کرنے میں ایسے جُت گئے کہ نہ جانے کب اکیسویں صدی نے انگڑائ لی۔ تب صحت نے بھی دغا دینا شروع کر دیا مگر حالتِ مرض میں بھی مسیحائ کا فرض کسی کوتاہی سے دو چار نہ ہوا۔ اللہ تعالٰی نے بصورتِ نعمت و رحمت آپ کو نیک اولاد سے نوازا جنھوں نے آپ کے کام کو بخوبی سنھبالا۔ حقیقت ہے کہ ایسی شخصیت ستونِ زمانہ ہوتی ہے۔ محبت ، شگفتگی ، حبُ الوطنی ، مسیحائ ، سچائ ، خدمت ، امانت ، دیانت ، عاجزی ، اور لا تعداد صفات کا پیکر اللہ تعالٰی نے عبدالستار ایدھی کی صورت میں اتارا۔ ایسی ہستی حقیقتاً صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوتی۔ محبت ، خدمت ، مسیحائ کی تشریح آپ سے بہتر شاید ہی کوئ کر سکے۔ آپ اللہ تعالٰی کا تحفہ تھے اور فخرِ پاکستان ہیں۔ اللہ تعالٰی آپ کی لحد کو باغِ جنت بنائے اور آپ کے درجات کو بلند فرمائے آمین۔

 

Abdul Rahman
About the Author: Abdul Rahman Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.