قدرت کا انمول تحفہ شہتوت

شہتوت یا توت ایک چیز کے دو نام ہیں۔پاک و ہند میں شہتوت بڑی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔رنگت کے لحاظ سے شہتوت سبز،لال،سفید اور کالے ہوتے ہیں ۔کالے شہتوت زیادہ مفید ہوتے ہیں ۔بچے بوڑھے اور خواتین سبھی اس کو بڑے شوق سے کھاتے ہیں ۔موسم گرما میں شہتوت مارچ کے آخر میں بازار میں بھی ملنا شروع ہو جاتے ہیں۔نہ صرف یہ سستا پھل ہے بلکہ عام مل جاتا ہے۔اس پھل کو خشک کر کے بھی کھایا جاتا ہے ۔ویسے تو شہتوت کا ذائقہ بڑا مزیدار ہے لیکن خشک حالت میں بھی یہ لذیز ہوتا ہے۔موسم گرما کے تمام پھل بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں لیکن شہتوت کھانے کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔اس کا رس عام طور پر طبعی لحاظ سے فائدہ مند ہوتا ہے اکثر طبیب اپنے مریضوں کو شہتوت کا رس پینے کو کہتے ہیں۔اس سے آپ اس کے فوائد کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ شہتوت قدرت کا کتنا انمول تحفہ ہے۔جو شخص روزانہ ان کا استعمال کرتا ہے وہ قبض جیسے مرض سے محفوظ رہتا ہے۔شہتوت انسان کے مدافعتی نظام کو مظبوط کرتا ہے۔شہتوت دو گھنٹوں میں ہضم بھی ہو جاتا ہے۔شہتوت کا شربت اگر گرمی کے موسم میں استعمال کیا جائے تو اس سے گرمی کی شدت کم محسوس ہوتی ہے۔

شہتوت میں وٹامن اے،بی،سی،ڈی اور ای پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں کیلشیم،پوٹاشیم،فولاد،تھایا مین،ہائیر ڈاکسن اور فائیبر بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کے اجزاء کی موجودگی کی وجہ سے کینسر جیسے موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔شہتوت کھانے سے ہمیں کیا کیا فوائد ہو سکتے ہیں یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
٭ شہتوت چڑچڑاپن ،غصہ اور گھبراہٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭ شہتوت سکون پہنچاتا ہے۔
٭ شہتوت خون کا سبب بنتا ہے۔
٭ شہتوت جگر اور تلی کے لئے نہایت مفید چیز ہے۔
٭ شہتوت ام الامراض قبض کو دور کرتا ہے۔
٭ شہتوت سردرد سے نجات دلاتا ہے۔
٭ شہتوت ہیضہ اور بخار میں کھانا فائدہ مند رہتا ہے۔
٭ شہتوت کھانے سے کھانسی میں آرام ملتا ہے۔
٭ شہتوت کھانے سے ٹانسلز میں فائدہ ہوتا ہے۔٭
٭ شہتوت کھانے سے انسان معدے کی تیزابیت سے بچا رہتا ہے۔
٭ شہتوت کھانے سے دل کی دھڑکن نارمل رہتی ہے۔
٭ شہتوت کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
٭ شہتوت پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے۔
٭ کالا شہتوت دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے۔
٭ شہتوت نزلہ و زکام میں مفید ہوتا ہے۔
٭ شہتوت پیشاب کی جلن میں استعمال کرنا فائدہ مند رہتا ہے۔
٭شہتوت بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے۔
٭ شہتوت جلدکی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے۔
٭ شہتوت کھانے سے رنگت بھی نکھر جاتی ہے۔
٭ شہتوت شریانوں کی سختی کو دور کر تا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1925025 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More