میگنیشیم نظام اعصاب کا بادشاہ ہے اس کی کمی نظام اعصاب
کو بری طرح متاثر کرتی ہے اس کے علاوہ یہ دل کے امراض کا بہترین علاج ہے
میگنیشیم کی کمی سے پیدا ہونے والی علامات:-
1)نسیان(بھولنے کی بیماری)
2)اپنے آپ سے باتیں کرنا
3)بچوں میں سر درد(جو سر کو گرم رکھنے سے وقتی آرام آ جاتا ہے)
4)نظر کی کمزوری
5)آنکھوں کے سامنے کالے دھبے نظر آنا
6)جلد پر سرخ رنگ کے دھبے
7)اعصابی جذبات کا بڑھاؤ
8)منہ سے جھاگ اور لعاب وغیرہ کا نکلنا
9)ایک طرف گرنے کا رجحان پیدا ہونا
10)جسم میں درد کا پیدا ہونا
11)فالج اور تشنج کا پیدا ہونا
12)آدھے سر کا درد
میگنیشیم کی کمی کے شکار افراد:-
1)ایسے افراد جن کو دستوں کی بیماری لگی ہو
2)ایسے افراد جو پیشاب آور ادویات بکثرت استعمال کرتے ہوں
3)بازاری آٹے کا بکثرت استعمال (جس سے چوکر نکال لیا گیا ہوتا ہے)
4)ایسے مریض جن کو پیشاب بکثرت آتا ہو
5)بھاری پانی کا بکثرت استعمال
6)جن مریضوں کا علاج بذریعہ سرجری کیا جاتا ہے
7)شراب کا بکثرت استعمال کرنے والے افراد
8)کیلشم کی زیادتی بھی میگنیشیم کی کمی کا باعث بن سکتی ہے
9)ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریض اکثر اس کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں
میگنیشیم کے فوائد:-
میگنیشیم انسانی جسم میں ہڈی , دماغ , عضلات , پٹھوں , ریڑھ کی ہڈی اور
دانت کا لٹزمی جزو ہے
میگنیشیم انسانی جسم میں جذبات کی کمی , اعضاء کی کمزوری , بے چینی ,
غنودگی , گھبراہٹ میں نظام عصبی, نظام عضلات کو کنٹرول کرتا ہے
میگنیشیم کے نباتی ماخذ:-
بادام , اخروٹ,, پستہ ,, سویابین,,اور سبز پتوں والی سبزیاں اس عنصر کا
قدرتی ذخیرہ ہیں
میگنیشیم کی یومیہ مقدار:-
نوجوان مرد اور عورت میں 350ملی گرام سے 430 ملی گرام یومیہ میگنیشیم کی
ضرورت ہوتی ہے
حاملہ یا وہ عورتیں جو بچوں کو دودھ پلاتی ہیں ان کو 450ملی گرام سے 500ملی
گرام تک یومیہ میگنیشیم کی ضرورت ہوتی ہے
جب کہ چھوٹے بچوں کے لیے 100 سے 150 ملی گرام تک ضرورت ہوتی ہے..
دعاؤں کا طالب..
حکیم ضیاء شاہد
ڈی.یو.ایم.ایس
آر.یو.ایم.پی
فاضل طب والجراحت |