انشأ الله

آخر آج پانامه کا فیصله آهی گیا اور سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بینچ نے میاں محمد نواز شریف کو جی آئی ٹی کی مکمل تحقیقات کے بعد ان کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کی جانچ پڑتال کے بعد نا اهل قرار دے دیا .
مجھے اس فیصلے سے یه خوشی نهیں هوئی که نواز شریف کو نا اهل کر دیا گیا بلکه خوشی اس بات کی هوئی که ایک طاقتور انسان کو ایک کمزور پر فتح هوئی کیونکه جب هم چھوٹے تھے تو قائداظم اور ان کے رفقأ نے کتنی قربانیوں کے بعد یه ملک حاصل کیا یه پڑھا کرتے تھے لیکن یهاں کی حکومتوں اور ان کے کارناموں کو دیکھکر دل خون کے آنسو روتا تھا هم سوچتے تھے که هم اپنی نسلوں کو کس پاکستان کے بارے میں بتائیں گے کیا یه وه ملک هے جس کا خواب علامه اقبال نے دیکھا تھا کیا یه هی وه ملک هے جهاں کے حکمران لوٹ مار اور کرپشن میں اعلی مقام رکھتے هیں جهاں قانون صرف غریبوں کے لئے هے اور امیر اس سے بالا تر هے هم شرمندگی کی وجه سے اپنی آنے والی نسلوں سے نظر ملانے کے قابل بھی نهیں تھے .

جب سے یه پانامه کا هنگامه شروع هوا میں مسلسل اس کو بغور دیکھ اور پرکھ رها تھا اور هر قدم پر مجھے یه هی محسوس هوتا تھا که جس طرح پهلے لوگ اور ادارے بکتے آئیں هیں اس بار بھی ایسا هی هوگا لیکن مسلسل هونے والی کاروائی میں جی آئی ٹی کے تمام ممبران نے جس صبر , همت , جرأت اور حوصلے سے کام لیا میں انهیں سلام پیش کرتا هوں یعنی کسی دباؤ میں نه آتے هوئے آخر تک سچ کا ساتھ دینا یه ایک بڑی تبدیلی هے اس ملک کے لئے .

اس کے بعد میں سلام پیش کرتا هوں هماری اعلی عدلیه کو که جس طرح ملکی اور بین الاقوامی دباؤ کے باوجود انهوں نے اس پورے کیس کو ڈیل کیا اسے جانچا پرکھا اور باهمی صلاح مشورے سے قوم وملک کی سلامتی اور مفاد کو مدنظر رکھتے هوئے کسی دباؤ کو ملحوظ خاطر نه رکھتے هوئے سچ کے ساتھ فیصله سنایا اس سے هر پاکستانی کا سر فخر سے بلند هوگیا .

آج میں اپنا سر اٹھا کر اپنی آنے والی نسلوں کو بتاؤں گا که یه هے هماره قانون یه هے هماری عدلیه اور یه هیں همارے ادارے اور یه پے وه پاکستان جس کا خواب اقبال نے دیکھا تھا .

میرے دوستوں لیکن ابھی یه شروعات هے ابھی همیں بهت آگے جانا هے ابھی اس تالاب میں میں گندی مچھلیاں باقی هیں انهیں بھی صاف کرنا هوگا تاکه همیں اور هماری آنے والی نسلوں کو صاف اور شفاف پانی اسی تالاب سے میسر هو ابھی بهت محنت کرنا هوگی آج کے فیصلے نے انشأ الله سچائی دیانت داری اور ایمانداری کا بیج بوکر همیں یه حوصله دے دیا هے که اب اس ملک میں کوئی کرپٹ اور جابر شخص حکمران بن اس قوم پر مسلط نهیں هوسکتا مجھے امید هے اب هماری نئی نسل هی اس ملک کو دنیا کا نمبر ١ملک یعنی کرپشن سے پاک ملک بنا نے میں آگے آگے هو گی انشأ الله.
 

Muhammad Yousuf Rahi
About the Author: Muhammad Yousuf Rahi Read More Articles by Muhammad Yousuf Rahi: 3 Articles with 1910 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.