خوش رہنے کا فن

اسلام علیکم !
میں ہوں محسن خالق!
میں آج بہت خوش ہوں۔اتنا خوش ہوں کہ رات کے دوبج رہے ہیں اور میں آپ لوگوں سے اپنی خوشی بانٹنے بیٹھ گیا ہوں۔اب آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کیا ہوگیا ۔کیوں خوش ہو؟؟؟
لو جی! جب میں نے اپنے آپ سے یہ سوال کیا کہ میں کیوں خوش ہوں؟ ۔۔تو میری خوشی غائب۔۔۔
نہیں سمجھے؟؟؟میں سمجھاتا ہوں،آج ہم میں سے ہر وہ انسان مکمل طور پر دل سے خوش ہے ۔جو خوش ہونے کے بعد یہ نہیں سوچتا کہ وہ کیوں خوش ہے۔
جنابِ والا! آپ کو خوش رہنے کے لیئے اور مسکراتے رہنے کے لیئے وجہ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ۔اگر آپ خوش نہیں ہیں تو یہ سوچئے کہ آجکا دن کسی اور کے لیے کتنی خوشیاں لے کر کے آیا ہوگا!اس نامعلوم کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے مسکرایا جاسکتا ہے۔کیوں آپکی مسکراہت محبت اور امید بانٹتی ہے۔
خلیل جبران کہتا ہے کہـ ’’ ہر حال میں خوش رہا جاسکتا ہے اور اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیاتو تم نے زندگی کا سب سے بڑافن سیکھ لیاــ‘‘
ایک مزے کی بات بتاؤں؟ خوش رہنا پریشان رہنے سے زیادہ آسان ہے ۔لیکن یہ آسان کیسے ہوگا ؟ اسکو سیکھنے سے پہلے اپ کو وہ وجوہات بتاتاچلوں جو ہمیں خوش نہیں رہنے دیتیں۔۔
۱۔انسان خوش نہیں رہ سکتا جب اسے وہ کچھ مل رہا ہو جو وہ چاہتا نہیں ہے اور وہ کچھ نہ مل رہا ہو جو وہ چاہتا ہے۔
۲۔یاد رکھیں خوشی تمنا اور خواہش پوری ہونے سے نہیں ملتی خوشی باٹنے سے ملتی ہے جیسے ابھی مجھے مل رہی ہے۔۔
۳۔دوسروں میں دلچسپی نہ لینے والا خوش نہیں رہ سکتا۔
۴۔دوسروں سے زیادہ توقعات اور امیدیں لگانے والا خوش نہیں رہ سکتا۔
۵۔وہ انسان کبھی خوش نہیں رہ سکتاجو کسی شرط کی بنیا دپر خوش ہے۔مثلاََ اگر مجھے فلاں چیز ملے گی تو میں خوش ہوں گا۔
ہر چیز اور ہر کام میں غلطیاں تلاش کرنے والا بھی خوش نہیں رہ سکتا ہے۔
۶۔جس کے رویے میں لچک نہ ہو وہ خوش نہیں رہتا۔
۷۔فارغ رہنے والا اور بے مقصد زندگی گزارنے والا خوش نہیں ہوتا۔
ٓآپنی زندگی کا مقصد بنائیں اور پھر دیکھیں آپکی پریشانیاں آپکے مقصد میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
ان وجوہات پر غور کریں کہ آپ کس وجہ سے نہ خوش ہیں۔یہ یاد رکھیں آپکا خوش رہنا بہت ضروری ہے۔کیونکہ لوگ اس انسان کو پسند کرتے ہیں جو خوش ہوتا ہے۔جب آپ خوش ہوں گیں توآپکا دوسروں کے ساتھ رویہ مثبت ہوگا۔دوسروں پر آپکا تاثر (impression)اچھا پڑے گا۔آپکی صحت آچھی ہو گی۔خوش لوگ دل کے مریض نہیں بنتے۔کیونکہ یہ لوگ دوسروں کے دل جیتنے کا فن جان چکے ہوتے ہیں۔انکے دل سے نفرت ختم ہوچکی ہوتی ہے۔ آپﷺ نے مسکراہٹ کو صدقہ قرار دیا ہے۔
جیسا کہ بیکن کہتا ہے کہ’’ اگر تم ہنستے ہو تو ساری دنیا تمہارے ساتھ ہنسے گی لیکن اگر تم روتے ہو تو یہ کام تمہیں اکیلے ہی کرنا پڑے گا۔‘‘
خوش رہنے کے کچھ طریقے آپکو بتادیتا ہوں!
۱۔اپنے پسندیدہ کاموں کی لسٹ بنائیں اور ان کاموں میں خود کو مصروف رکھیں ۔مصروفیت پریشانی ختم کرتی ہے۔
۲۔دوسروں کی غلطیوں کو نظر انداز کریں اور معاف کر دیں۔
۳۔دوسروں کے احسان مند رہیں اور انکا شکریہ ادا کریں۔لیکن دوسروں سے شکریے اور احسان مندی کی توقع لگانی چھوڑ دیں۔
۴۔یاد رکھیں ہمیں ہر چیز نہیں مل سکتی اور نہ ہی ہماری ہر خواہش پوری ہوسکتی ہے۔کیونکہ یہ دنیا ہماری ملکیت نہیں ہے۔
۵۔اکثر ہم یہ نہیں سوچتے کہ ہمارے پاس کیا کچھ ہے بلکہ یہ سوچتے ہیں کہ کیا کچھ نہیں ہے۔ ہم رحمتوں کو شمار کرنے کی بجائے زحمتوں کو شمار کرتے ہیں۔
۶۔اﷲ کا شکر ادا کریں۔اور شکر ادا کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس نے جو صفات،خوبیاں اور آسانیاں آپکو دی ہیں وہ اس خدا کے راستے باٹناشروع کریں۔
۷۔ہر چیز اتنی بری نہیں ہوتی جتنی ہم سمجھ لیتے ہیں ۔کانٹے اور پھول ایک ہی پودے پر اگتے ہیں۔
۸۔دوسروں میں دلچسپی لیں انکی دل سے تعریف کریں۔ان میں خوشیاں بانٹیں اس طرح دوسرے اپکی خوش کا باعث بنیں گیں۔
۹۔آپکے ماضی کا غم آپکے دماغ میں محفوظ ہے اسکے بھلا دیں آپکے پاس کیا تھا کیسا تھا یہ مت سوچیں۔آپکے پاس کیا ہے ،کیسا ہے ،یہ سوچیں۔قدرت ہمیشہ پہلے سے بہتر دیتی ہے۔
۱۰۔بری یادوں کی جگہ اچھی یادوں کو جگہ دیں۔
جن لوگوں کو ہم نے آپنی موت کا غم دے کر جانا ہے کیوں نہ ان کو زندگی میں خوشی دی جائے۔(حضرت واصف علی واصفـؒ)
آخری بات یاد رکھیں ہم لوگوں کو مقدر نہیں بدل سکتے۔انکو مال و دولت نہیں دے سکتے۔اور نہ ہی ہم بیماروں کو صحت دے سکتے ہیں۔بس انکو دے سکتے ہیں تو ایک مسکراہٹ!
چلیں اب سارے کام چھوڑیں اور تھوڑا سا مسکرا دیں۔
شکریہ!

Mohsin Khaliq
About the Author: Mohsin Khaliq Read More Articles by Mohsin Khaliq: 4 Articles with 4654 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.