سی پیک تعمیر و ترقی کا ضامن منصوبہ

 پاکستان موجودہ عالمی پس منظر میں نشانہ پر ہے کہ اس کی سیاسی و اقتصادی پالیسیوں کا عالمی دنیا باریک بینی سے دیکھ رہی ہے ۔وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر پاکستان میں جمہوری قیادتیں سیاسی اختلافات کے باوجود مستحکم و متحد ہوکر ملک پاکستان کی ترقی کیلئے جامع اقتصادی پالیسی تیار کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جس کی ایک بڑی کوشش پاک چین دوستی کے تعوان و اشتراک سے سی پیک منصوبہ پر تیزی سے عملداری شروع ہوچکی ہے کی وجہ سے عالمی دنیا متذبذب اور ہیجانی کیفیت سے دوچار ہوکر منصوبہ بندی کررہی ہے کہ ملک پاکستان کو اندرونی و بیرونی سازشوں اور مسائل میں اس قدر جکڑ دیا جائے کہ وہ اس منصوبہ کی تکمیل سے جہاں خود عدم توجہی کے موجب ہوں اور اس کے ساتھ اضطراری صورتحال کی وجہ سے چین دستبرداری کرجائیں۔یہی وجہ ہے کہ ملک و قوم کے ساتھ ہمدردی کرنے والے محبان وطن سیاسی و سماجی اور مذہبی قیادت اس بات پر متفق ہے کہ سی پیک ایک قومی منصوبہ ہے ،یہ علاقائی تجارت و تعلقات کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرے گا ،سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا ،نئے کارخانے لگیں گے جس سے بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔ چیمبرز اور تاجر برادری خاص طور پر نجی شعبے کو آگے آنا ہو گا اور سی پیک کی تکمیل میں اپنا مرکزی کردار ادا کرنا ہو گا۔ سی پیک کے صنعتی زونز میں چینی کمپنیوں کے ساتھ ملکر منصوبے اور کارخانے لگانے پڑیں گے تاکہ مقامی صنعت کو تحفط مل سکے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کا میڈیا بھی ملک و قوم کی بہتری و فلاح کیلئے سی پیک منصوبہ کی تکمیل کیلئے راہ ہموار کریں اور اس کے ساتھ تاجر برادری بھی اپنی ذاتی منافع خوری کو مدنظر رکھنے کی بجائے عالمی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اس عظیم منصوبہ کی تکمیل کریں۔

atiq ur rehman
About the Author: atiq ur rehman Read More Articles by atiq ur rehman: 125 Articles with 132134 views BA HONOUR ISLAMIC STUDIES FROM INTERNATIONAL ISLAMIC UNIVERSITY ISLAMABAD,
WRITING ARTICLES IN NEWSPAPERS SOCIAL,EDUCATIONAL,CULTURAL IN THE LIGHT O
.. View More