حال ہی میں چھپنے والی خبرکی رپورٹ دراصل ایک غلط فہمی کی بناء پرشائع ہوئی
،جس میں کولسن کا تیار کردہ ملک بھر میں مشہور ومقبول برانڈ ’سلانٹی‘ اور
مارکیٹ میں فروخت ہونے والاغیر معیاری اور غیر منظم شدہ مشابہہ رنگین
اسنیکس (پاپڑ) کے درمیان واضح فرق کی شناخت کو غلط انداز سے سمجھا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی(پی ایف اے)کی غیر صحت بخش اور غیر منظور شدہ اسنیکس (پاپڑ)کے
خلاف مہم میں ہم ان کے ہم قدم ہیں۔
|
|
Lotte Kolson پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) کی جانب سے لائسنس یافتہ اور
معیاری فوڈ پراڈکٹ مینوفیکچرر ہے اور ہم پنجاب فوڈ قوانین کے قواعد و ضوابط
پر مکمل قائم رہتے ہوئے ان کی مکمل پابندی اور پاسداری کرتے ہیں۔ہم اخلاقی
اصولوں اور معیار کو برقرار رکھتے ہوئے۱۹۴۲ء سے بہترین معیار کے فوڈ
پراڈکٹس تیار کر رہے ہیں جن میں اسنیکس، بسکٹس، کیک، پاستا، سویاں،
اورانسٹنٹ نوڈلز شامل ہیں۔ہمارا سب سے اہم برانڈکولسن سلانٹی ہے جوپاکستان
بھر میں ہر عمر کے بچوں کے پسندیدہ اسنیکس ہیں ۔انہیں صاف ستھرے ماحول میں
حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انتہائی دیکھ بھال،معیار
اورمحفوظ اجزاء کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔
|
|
پنجاب فوڈ اتھارٹی(پی ایف اے)کی جانب سے شائع کردہ درج ذیل نوٹس کے حوالے
سے عوام الناس کو ان حقا ئق کی وضاحت کی جاتی ہے کہ کولسن سلانٹی V/S بازار
میں فروخت ہونے والی مضرِ صحت عام رنگین اسنیکس (پاپڑ) ،جن کے معیا ر اور
کوالٹی میں واضح فرق مو جو د ہے۔ ہم کولسن سلانٹی پسند کرنے والے تمام
صارفین کومکمل یقین دلاتے ہیں کہ کولسن سلانٹی پر کسی قسم کی کوئی پابندی
نہیں لگی ہے اور اسی طرح آپ اپنی پسندیدہ کولسن سلانٹی کے مزے سے لطف اندوز
ہوتے رہیں گے۔
|