قربانی کا گوشت اور احتیاط

دوستو! آپ سب کو میری جانب سے عید الضحیٰ مبارک ہو۔سب کو معلوم ہے کہ یہ تہوار حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسمائیل علیہ السلام کی سنت ہے اور ہر اس مسلمان پر فرض ہے جو اس کی اسطاعت رکھتا ہو۔ہمارے معاشرے میں ابھی ایسے نادار لوگ موجود ہیں جو سارا سال گوشت نہیں کھا سکتے ایسے لوگوں کو ا ٓپ ضرور یاد رکھیں۔اور ان تک قربانی کا گوشت ضرور پہنچائیں۔تاکہ نادار لوگ بھی ہامری اس خوشی میں برابر شریک ہو سکیں اور ہمیں اﷲ کی خوشنودی حاصل ہو جائے۔

آج میں آپ کو گوشت کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں ۔گوشت میں زنک، پروٹین، وٹامن اے،وٹامن بی،وٹامن ڈی، سلینئم ،فاسفورس ، اور آئرن پایا جاتا ہے جو یقیناً ہمیں توانائی مہیا کرتا ہے اس لئے آپ قربانی کا گوشت ضرور کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ کھائیں۔سبزیوں اور دالوں کا بھی استعمال کریں۔اور زیادہ بار بی کیو اور چکنائی والی کڑاہی گوشت سے بچنے کی کوشش ضرور کریں یا ان کا استعمال کم کریں۔خاص طور پر ایسے افراد جو کسی بھی بیماری میں مبتلا ہیں۔اس میں شک کی کوئی گنجائش باقی نہیں کہ سرخ گوشت یں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کے لئے طاقت مہیا کرتے ہیں۔

اور ایسے افراد جو جسمانی طور پر کمزور ہوں ان کو فربہ کرنے کا مؤجب بنتے ہیں۔جن لوگوں میں خون کی کمی ہو یا جسمانی کمزوری ہو وہ ضرور سرخ گوشت کا استعمال کریں ان کے لئے یہ مفید ثابت ہو تا ہے۔کوشش کریں کہ ایک وقت میں 200 گرام سے زیادہ گوشت نہ کھائیں۔گوشت کے ساتھ سلاد ،دہی اور لیموں کا استعمال ضرور کریں۔اس سے زیادہ گوشت کا استعمال آپ کو بیمار کر سکتا ہے۔سرخ گوشت ذرا دیر سے ہضم ہوتا ہے اس لئے اتنا ہی گوشت کا استعمال کریں جتنا آپ ہضم کر سکتے ہیں۔زیادہ گوشت کھانے سے آپ کے مسوڑوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔اس لئے اعتدال میں رہ کر ہی گوشت کا استعمال کریں۔

سرخ گوشت کے استعمال سے ہمیں بلڈ پریشر،کولیسٹرول،جوڑوں کے درد ، دل کے امراض ،قبض ، یورک ایسڈ کا بڑھ جانا، گردوں کی خرابی ، ذیا بیطس ، آنت کا کینسر،معدے کی سوزش ، جگر کی خرابی ،موٹاپا اور دیگر کئی دوسرے امراض لاحق ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔شوگر اور دل کے امراض میں مبتلا افراد مغز، کلیجی وغیرہ سے مکمل پرہیز رکھیں۔زیادہ گوشت کھانے والوں کا دماغ کند ذہن ہو جاتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ گوشت کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور دالوں کا استعمال بھی جاری رکھا جائے۔تا کہ ہمارا عید کا دن بھر پور طریقے سے گذر سکے ۔

گوشت کا استعمال ایک دو ہفتہ سے زیادہ کا نہیں ہونا چاہیئے ہم کیا کرتے ہیں کہ دو دو تین تین ماہ تک گوشت کو فریز کر لیتے ہیں جو ایقیناً ہماری صحت کے لئے مضر ہے۔اس لئے کوشش کریں کہ کم از کم دو سے تین ہفتوں میں گوشت کا استعمال کر لیں۔بہتر تو یہی ہے کہ گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کر لیں اور ایک حصہ اپنے لئے رکھ لیں ۔جو کہ آپ کی فیملی کے لئے کافی ہوتا ہے۔فیملی ممبرز پر منحصر ہے ۔اگر گوشت زیادہ ہو جائے تو رشتہ داروں اور ناداروں میں تقسیم کر دیں تا کہ قربانی کا اصل مقصد بھی پورا ہو جائے ۔

آپ بار بی کیو بھی بنا کر کھائیں لیکن اتنا کھائیں جتنا آپ کا معدہ قبول کر لے ۔کسی بھی چیز کی زیادتی بجائے فائدے کے نقصان ہی دیتی ہے۔میری دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی جیسی نعمت سے نوازے ۔آمین
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1924992 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More