عید الضحیٰ اور مسلمانوں پر ظلم و جبر

عید کے روز بھی بھارتی فوج نہتے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھاتی رہی اور کشمیری نوجوان عید قرباں پر بھی اپنی جانوں کی بھلی چڑھاتے رہے۔عید کے روز ہی سو پورہ میں دو جوانوں کو بھارتی فوج نے اپنی درندگی کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔کئی کشمیری جوانوں پر تشدد کیا جاتا رہا اور متعدد گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔بارہ مولہ،کپواڑہ اور باندی پورہ میں انٹر نیٹ اور موبائیل کی سروس کو معطل کر دیا گیا۔آخر کب تک یہ بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کرتی رہے گی۔وہ دن دور نہیں جب بھارت مقبوضہ کشمیر کو آزادی دینے پر مجبور ہو جائے گا۔مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ بھارتی فوج عید کے موقع پر بھی ظلم اور جبر جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت کے اس ظلم کے خلاف اپنا دباؤ بڑھائیں تاکہ یہاں امن و سکون ہو سکے۔

بھارت جتنا بھی ظلم کر لے انشا اﷲ آخر کار مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی مل کر ہی رہے گی اور ان نوجوانوں کی کوششیں کبھی رائگاں نہیں جائیں گی۔عالمی برادری بھی خاموش ہے اور وہ ابھی تک بھارت پر دباؤ نہیں ڈال رہے شاید اس کی وجہ مسلمان ہیں۔دنیا میں مسلمانوں پر ظلم بڑھتا ہی جا رہا ہے ابھی حال ہی میں روہنگیا کے مسلمانوں کا بھی قتل عام جاری ہے اور وہ بھی انتہائی مشکل میں ہیں۔ان کی داد رسی کے لئے بھی کوئی ملک کھل کر سامنے نہیں آیا کیونکہ وہ بھی مسلمان ہیں ،کیا مسلمانوں کا خون اتنا سستا ہو گیا ہے کہ جس کا جی چاہے گا وہ مسلمانوں کا ناحق قتل عام کرے گا۔مسلمان حکمرانوں کو اپنی خارجہ پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لینا ہو گا۔اور دوسروں کی نسبت مسلمان ملکوں کے اتحاد پر زور دینا ہو گا۔جبھی مسلمان ملکوں میں امن آ سکتا ہے اور غیر مسلم ممالک میں جو لوگ رہتے ہیں ان کو بھی سکون کا سانس مل سکتا ہے۔مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں لیکن ان پر دہشت گردی کا لیبل لگانے کی ناکام کوشش جاری ہے جس کی ہم پرزور مزحمت کرتے ہیں۔

عید الضحیٰ پر نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنانے پر ہم بھارتی فوج کی شدید مزحمت کرتے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لئے دعا گو ہیں کہ ان کو جلد بھارتی تسلط سے آزادی نصیب ہو جائے ۔آمین

اس کے علاوہ جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اﷲ تعالیٰ ان کے لئے بھی آسانیاں پیدا کرے۔ہمارے ملک پاکستان کو بھی باطل کی شر انگیزیوں سے محفوظ رکھے اور ہمارے حکمرانوں کو بھی ہدایت دے تا کہ وہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے سوچیں جس کے لئے عوام ان کو ووٹ دیتی ہے۔میری دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ میرے پیارے وطن کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا کرے ۔آمین
 

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1841701 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More