یار اس کی باتیں بے معنی سی ہیں۔وہ دکھاوے کا شوقین ہے۔اس
کی ہنسی میں معصومیت نہیں،
مکاری ہے۔اپنے مطلب سے ملتا ہے۔جہاں کچھ فائدہ ہو وہاں پایا جاتا ہے۔بھیک
بھی
موقعِ محل دیکھ کے دیتا ہے۔وقت پڑنے پر نظر ہی نہیں آتا۔۔
بولو ایسی شخص کو کیا کہنا چاہیے‘‘،لالچی‘‘،موقع پرست‘‘،مطلبی ‘‘،کینہ‘‘؟؟؟
میں نے کہا،،نہیں ایسے شخص کا کوئی نام،،کوئی عنوان،،کوئی پہچان نہیں
ہوتی،،،تو پھر؟؟؟
میں بولا‘‘،بس ایسے لوگ بہت کھوکھلے ہوتے ہیں،،،اندر سے دیمک
زدہ،،،بیمار،،،خالی برتن جیسے،،،
کوئی اندھیرا کنواں،،،بس انہیں کوئی نام،،یا کوئی عنوان دینا ان سب کی
توہین ہے۔۔
وہ بولا‘‘،اچھا پھر(محبت)یہ کیا ہے؟؟
محبت وہ ہے،،جو انتظار نہیں کرواتی،،،جو طعنہ نہیں دیتی،،،جو ہمدرد بن
جائے،،،جو مسکراہٹ بن جائے،،
جو خوشی ہی خوشی ہو،،ہر جگہ آپ کو وہ وقت پر پائے،،ہر لفظ میں سچائی،،ہرسوچ
مثبت،،،
ہر عمل پاکیزہ،،،ہر لمحہ دل کی مسکراہٹ،،،ہر بات دل سے نکلتی ہو،،جو جسمانی
لذت سے دورہو،،
جس میں آنکھیں بولتی ہوں،،،
پھر اظہار کیسے ہو؟؟اس نے اک اور سوال داغا،،،یہ جو زبان سے بار بار کہا
جائے،،یاد دلایا جائے،،،
مِس یو،،،لو یو،،،کیئرز یو،،،فیل یو،،،کہا جائے؟؟؟
یہ محبت نہیں،،،یہ صرف زبان کا چسکہ ہوتا ہے،،،بس زبان کی ایسی عیاشی جس کا
حقیقت سے
کوئی تعلق نہیں،،،بس ٹائم پاس،،،لوگوں نے محبت کی گواہی کےلیےویلنٹائن ڈے
ایجادکیا،،،
شہر بھر کے پھول اور بن جاؤ یا بنا لو فول،،،ڈے اوور لو گون اوور،،،پھرمحبت
کیسے ثابت ہو؟؟؟
میں مسکرا دیا،،اللہ کی گواہی،،،چھوٹا سا گھر،،،بہت سا پیار،،،کچھ آنگن میں
بھاگتے دوڑتے
معصوم سے پھول،،،دن رات کا ساتھ،،،دکھ سکھ سانجھے،،،صرف سچ،،،نام میں شراکت
داری،،،
یہ محبت ہے،،،اگر یہ سب نہ کرسکو،،،تو بخدا محبت کو بدنام نہ کرو،،،،جسے
محبت ہو اسے بدنام
نہ کرو،،،امانت میں خیانت دنیا اور آخرت میں بربادی ہے۔۔۔۔
|