آج کی انار کلی

ہندوستان کی تاریخ جس نے بھی پڑھی ہے وہ انار کلی سے بخوبی واقف ہے،،،یہ کنیز ہوا کرتی تھی،
جہاں تک ہماری معلومات ہے ویسے تو وہ کنیز ہی تھی،،،رقاصہ بھی بہت اچھی تھی،،،سنگر تھی،
آواز کیسی تھی ہم نے نہیں سنی،،،نہ ہی محترمہ کا رقص دیکھنے کا شرف حاصل ہو سکا،،،
کھانا پکانا آتا تھا،،،یا،،،آج کل کی لڑکیوں کی طرف نا واقفِ کھانا تھی،،،ہم نے ذیادہ ریسرچ نہیں کی،،
ریسرچ نہ کرنے کی دو وجوہات ہیں: اک تو یہ کہ وہ خاتون تھی۔۔دوسرا ہم بہت ہی مشرقی قسم کے
مرد ہیں،،،اتنے مشرقی ،،،کہ ہمیں اک کمرے کامحل مل رہا تھا،،،مگر ہم نے صرف اس لیےنہیں
لیا ،،،کہ وہ اک کمرے کا محل ویسٹ اوپن تھا،،،اسٹیٹ ایجنٹ نےکہا،،،صاحب،،،اتنی مشکل سے
ہم نے آپ کے لیے ویسٹ اوپن کمرا دیکھا ہے،،،جو کہ اتنا شاندار ہے کہ آپ اندر گھستے ہی
جو پہلا قدم رکھتے ہیں وہی بیڈ روم ہے،،،دوسرے الفاظ میں وہ ہمیں یہ باور کروا رہا تھا،،،
کہ ہم بہت ہی لیزی یعنی سستی کےمارے ہیں،،،اور یہ کہ منہ ہمارا چائے کی کیٹلی سا ہے،،،
اور نخرے انارکلی جیسے،،،خیر ہم خود کو سلمان خان کم اور جیمز بانڈ ذیادہ سمجھتے ہیں،
ہم اس قد ر مشرقی ہیں کہ ہم نے ایسٹ اوپن کمرا ہی لیا۔۔
اک دن ہم کسی بڑے سے شاپنگ مال گئے،،،تو اک خاتون کے گرد بہت ذیادہ ہجوم دیکھا،،،ہم نے
تھان لیا کہ اس کو صرف ہم ہی بچا سکتےہیں،،،ابھی ہم خود میں حوصلہ ہوا کی طرح بھر ہی رہے
تھے،،،کہ پتا چلا موصوفہ کوئی ماڈل ہیں،،،ہمارے دماغ میں ماڈل کی ٹرانسلیشن،،،نمونہ آیا،،،
لیکن ہم نے نمونہ کہنا مناسب نہیں جانا،،،یہ ہماری شخصیت اور طبیعت کا خاصہ ہے،،،کہ اگر
خاتون خوبصورت ہو ،،،تو ہم بہت ہی وضع دار قسم کے انسان بن جاتے ہیں،،،
ویسے ہم بہت بڑے خاندان کے ہیں،،،کیونکہ ہمارے خاندان والے فیملی پلانگ پر یقین نہیں کرتے،
جب ہمارا خاندان اک جگہ جمع ہو ،،،تو لوگ اکثر سمجھتے ہیں کہ الیکشن سر پر ہیں،،،کوئی جلسہ
ہو رہا ہے،،،خیر ہم نے ماڈل سے پوچھا،،،جس پر اس نے اپنا نام انار کلی بتایا،،،ہم ڈر کے مارے
پیچھے ہٹ گئے،،،پھر سوچا ہم کونسا سلیم ہیں جو ہمارے گلے پڑ جائےگی،،،ہم نے گھبرا کرکہا،
آپ کو تو دیوار میں چنوا دیا گیا تھا،،،وہ ہنس کے بولی،،،جی نہیں ہم دبئی گئے ہوئے تھے فنکشن پر،،
یعنی ریمپ پر جلوہ بکھیرنے،،،سلیم ہی ہمارا پروموٹ تھا،،،ہمارے دل کو اک سکون سا مل گیا،،،
ہم کب سے دیواروں سے نفرت کرتے رہے،،،آج یہ نفرت تمام ہوئی،،،اب کبھی ذرا موقع ملا،،،تو
ہسٹری کو ٹھیک کرنا ہے،،،،کون کہتا ہے انار کلی چنوا دی گئی،،،وہ بیٹھی پلین میں اور
دبئی اڑڑڑڑڑ گئی۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1254022 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.