اسکولوں میں اسلامی تعلیمات کا مضمون ہونا چاہیے

مراسلہ: زوبیہ صدیقی (شعبہ ابلاغ عامہ، کراچی یونیورسٹی)
مکرمی!
میں آپ کے اخبار کے ذریعے ایک اہم پہلو پر روشنی ڈالنا چاہتی ہوں کہ ہماری زندگی کا اصل پہلو اسلام ہے، بغیر کسی شک و شبہ کے۔ کیونکہ یہی ہماری دنیا اور آخرت کی بنیاد ہے۔ اسلام ہمارا محتاج نہیں ہم اسکے محتاج ہیں۔ ہم اپنے مذہب اسلام سے بہت دور ہیں۔ اس لیے میں یہ سمجھتی ہوں کہ حکومت کو تمام اسکول اور کالج میں ایک مضمون قرآن و سنت کا بھی رکھنا چاہیے۔ تاکہ ہماری نسل کو قرآن ترجمعہ کے ساتھ پڑھ کر اسلام کااصل مقصد پتہ چلے اور وہ کامیابی کی طرف آئیں۔جیسے باقی سب پیشے اہم ہیں اسی طرح یہ بھی اہم ہے کہ اپنے بچوں کو اسلامی مضمون کی طرف راغب کیا جائے۔ میری یہ اپیل ہے کہ جفظ قرآن کو اسکولوں اور کالجوں میں ایک الگ مضمون کی طرح پڑھایا جائے۔ تاکہ ہم سب طالبعلموں کو کامیابی کا اور ذندگی کا اصل مقصد پتہ چلے۔ اسکولوں میں پہلی کلاس سے ہی انگریزی پڑھائی جاتی ہے۔ انگریزی کے ساتھ حفظ قرآن یا قرآن کا ترجمعہ کیوں نہیں پڑھایا جا سکتا۔ اس مسئلے پر غور کیا جائے اور ہر چھوٹے بڑے اسکولوں میں اسکا آ غاز کیا جائے۔ہر ملک اپنے مذہب کو سب سے پہلا مشن بناتا ہے مگر ہم اپنے مذہب کو نیچے لیکر جا رہے ہیں۔چونکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور اسلام کے نام پر اسکا وجود ہوا ہے اس لئے حکومت کو چاہئے کہ اسلامی تعلیمات کے بارے میں کم از کم اسکول کی سطح پر طالبعلموں میں آگاہی پیدا کی جائے ۔ جس طرح انگریزی زبان کی اہمیت ہے اسی طرح قرآنی تعلیمات کی بھی اہمیت ہے اس لئے اساتذہ کو اسکی اہمیت اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔
 

Maryam Arif
About the Author: Maryam Arif Read More Articles by Maryam Arif: 1317 Articles with 1141815 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.