اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کے سیاسی
نعرے کچھ اس طرح کے ہیں ۔کوئی کہتاہے شیرآیا،کوئی کہتاہے تیرآیاتوکوئی
کہتاہے شیرکاشکاری آیا ۔سترسالہ تاریخ میں روٹی ،کپڑااورمکان کانعرہ
تولگایاگیاپرکسی نے بھی اسلام کانعرہ نہیں لگایا۔یہ پہلاموقع ہے کہ ایک
تحریک نعرہ لگارہی ہے کہ دیکھو،دیکھوکون آیا؟محمد عربی ﷺ کادین آیا ۔تحریک
لبیک یارسول اﷲ ﷺ پاکستان کے تاجدارختم نبوت ﷺ لانگ مارچ اوردھرنے کی
مخالفت کرنے والوں سے عرض ہے کہ پرامن احتجاج کرنے والے عاشقان رسول اﷲ ﷺ
پرتنقیدسے قبل مسلمانوں اورپاکستان کے مشترکہ دشمنوں کے عزائم کاباغورجائزہ
لیاجانابہت ضروری ہے جن کے نزدیک تحفظ ناموس رسالت مآب ﷺ کاقانون انسانی
حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ان کو کوبھارت میں گائے کی توہین پرمسلمانوں کاقتل
عام کیوں نظر نہیں آتا؟ذرہ سوچیں رسول اﷲ ﷺ کی شان میں گستاخی کی کوشش کرنے
والے یاان لوگوں کاساتھ دینے والے مسلمانوں یاپاکستان کے خیرخواہ کیسے
ہوسکتے ہیں؟جولوگ یہ چاہتے ہیں کہ گستاخان رسول اﷲ ﷺ کیخلاف سخت لہجہ
اختیارکرناغلط ہے وہ جان لیں کہ ایسے بدبختوں کوپکارنے کیلئے کائنات میں
ایسے سخت الفاظ یالہجہ موجود ہی نہیں جو غیرت مند مسلمان استعمال کرسکیں۔
امریکہ کی طرف سے توہین رسالت مآب ﷺ کے قانون کے خاتمے کاحالیہ مطالبہ
نیایاآخری نہیں۔امریکہ مسلمانوں سے اس قدرخوفزدہ ہے کہ اسے دنیامیں کسی
اورقانون کی فکر ہی نہیں وہ جانتاہے کہ مسلمان طاقتورہوگئے تودنیاسے
ناانصافی کاخاتمہ ہوجائے گا۔جودہشتگردی امریکہ اوراس کے اتحادیوں نے
پھیلارکھی ہے اس کوبند کرناپڑے گا۔12نومبرجنیوا میں منعقدہ اجلاس میں عالمی
ادارے یونیورسل پریوڈک رویوی (یو ائر پی) کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد امریکہ
کی نمائندگی کرنے والے لعنتی جیز بریسٹن سٹریسٹ کا کہنا تھا کہ توہین رسالت
کا قانون اور سزائیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ اس قانون کو جتنی جلدی
ہوسکے منسوخ کر کے نیا قانون نافذ کیا جانا چاہیے۔اس نے مطالبہ کیاکہ
پاکستانی حکومت ختم نبوت ﷺکے معاملے میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف
ورزیوں کے خلاف تفتیش کرے اور سکیورٹی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا
کریں۔لعنتی کا کہنا تھا کہ ہمیں بین الاقوامی این جی اوز کے حوالے سے بنائی
جانے والی پالیسی پر تشویش ہے جس کے ذریعے غیر تشدد پسند فلاحی اداروں کے
کاموں پر پابندی عائد کی گئی۔برطانیہ کی نمائندگی کرنے والی میرام شارمن کا
کہنا تھا ہم اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کی آزادی کا فقدان
ہے اور خواہش کرتے ہیں کہ پاکستان میں موجود دیگر مذاہب کے لوگ بھی امتیازی
سلوک کے بغیر انتخابات میں آزادانہ حصہ لے سکیں اور اقلیتوں کے لیے ایک
قومی کمیشن تشکیل دیا جائے جس میں دیگر چھوٹے مذاہب کے لوگوں کی بھی
نمائندگی موجود ہو۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ سزائے موت کے
قانون پر نظر ثانی کرے اور اسے صرف حساس نوعیت کے جرائم کو مخصوص کرنے کے
لیے استعمال کرے ‘‘قابل غور بات کہ میرام شارمن کاکہناکہ پاکستان میں موجود
دیگر مذاہب کے لوگ بھی امتیازی سلوک کے بغیر انتخابات میں آزادانہ حصہ لے
سکیں اورالیکشن ایکٹ2017ء میں قادیانیوں کے الیکشن لڑنے کی راہ ہموارکرنے
کی حکومتی کوشش اورپھرحکمران جماعت کاختم نبوت ﷺ کے قانون پرحملہ آورہونے
والوں کوبرطرف نہ کرنے کے موقف پرڈٹے رہنا کوئی غلطی نہیں بلکہ گہری
اورمجرمانہ سازش ہے۔ماضی میں جھانک کردیکھیں تو23نومبر2010 کو بی بی سی نے
ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے مطابق انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی بین
الاقوامی نام نہاد تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے حکومت پاکستان سے توہین رسالت
مآب ﷺاور دوسرے امتیازی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ہیومن
رائٹس واچ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان توہین
رسالت اور تمام امتیازی قوانین کو کالعدم قرار دینے کیلئے ترامیم متعارف
کرائے اور ان شدت پسند گروپوں کے خلاف کارروائی کرے جو اس قانون کی آڑ میں
اقلیتوں پر تشدد کرتے ہیں۔یاد رہے کہ نام نہاد تنظیم کے مطالبات سے چند روز
قبل پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے گاؤں اٹاں والی کی رہائشی ملعونہ آسیہ کو
ننکانہ صاحب کی مقامی عدالت نے توہین رسالت مآب ﷺکے جرم میں سزائے موت اور
ایک لاکھ روپے کی سزا سنائی تھی۔اسی ملعونہ کے ساتھ گورنر پنجاب سلمان
تاثیر نے ملاقات کی اور توہین رسالت مآب ﷺ کے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295
سی کو کالاقانون کہہ کرخاتمے کی بات کی تھی۔پاکستانی حکمران طبقے کاالیکشن
ایکٹ 2017ء کی بل کے اندرختم نبوت ﷺ کے حلف نامہ کوقرار نامہ میں تبدیل
کرنا اور 7B.7C کوخارج کرنابھی کوئی حیران کن بات نہیں ۔اہل شعورجانتے ہیں
کہ ہمارے ملک کے حکمران کفارکے ہاتھ کی کٹھ پتلیاں ہیں ۔پاکستان کے 22کروڑ
عوام جن میں 98فیصد مسلمان ہیں کے خون پسینے کی کمائی پر عیاشی کرنے والے
جب کفارکے حکم پرتحفظ ناموس رسالت مآب ﷺ کے قانون پرحملہ کرتے ہیں تب اﷲ
سبحان تعالیٰ غازی ملک ممتازقادری ؒصاحب کو اپنے محبوب ﷺ کی ناموس کاپہرے
داربناتاہے توکبھی علامہ خادم حسین رضوی صاحب سے کام لیتاہے۔ الحمدﷲ ،اﷲ
سبحان تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان کی فضائیں لبیک یارسول اﷲ ﷺ کی صداؤں
سے پرنورہوچکی ہیں۔تاجدارختم نبوت ﷺ زندہ باد کے نعروں تلے سب باطل نعرے دب
چکے ہیں۔دیکھو،دیکھوکون آیا؟محمد عربی ﷺ کادین آیاکے فلک شگاف نعرے پاکستان
سے باطل نظام کی رخصتی کاپیغام دے رہے ہیں۔بچے ،بوڑھے،پڑھے لکھے تعلیم
یافتہ وکلاء ،صحافی،استاد،تاجرسے لے کراَن پڑھ مزدور سب کے سب رسول اﷲ ﷺ کی
ختم نبوت ﷺ کے غداروں کیخلاف اپنی آوازتحریک لبیک یارسول اﷲ ﷺ کی آوازمیں
ملاکربلند کررہے ہیں۔تحریک لبیک یارسول اﷲ ﷺ پاکستان کے مرکزی امیر قبلہ
علامہ خادم حسین رضوی صاحب پراﷲ تعالیٰ کاخصوصی فضل وکرم اوررسول اﷲ ﷺ
کاخاص فیض ثابت ہوچکاہے اُن کی پرخلوص جدوجہد نے پوری اُمت مسلمہ کو ختم
نبوت ﷺ کے غداروں کیخلاف متحد کردیاہے۔تحفظ ناموس رسالت مآب ﷺ اورختم نبوت
ﷺ کسی خاص مسلک یافرقہ پرنہیں پوری اُمت محمدی ﷺ پرفرض ہے۔سوشل
میڈیااوردیگرذرائع پرلوگ راقم کے ساتھ سوال کرتے ہیں کہ علامہ خادم حسین
رضوی کی جماعت تحریک لبیک یارسول اﷲ ﷺپاکستان کے ساتھ تمہاراکیاتعلق ہے؟کچھ
لوگ خاصاسخت لہجہ بھی اختیارکرتے ہیں ؟آج میں اُن تمام دوستوں اوردشمنوں
کوجواب دیناچاہتاہوں کہ الحمدﷲ میں مسلمان ماں ،باپ کی مسلمان اولاد ہوں
۔ایک مسلمان کیلئے اپنے آقاکریم ﷺ کی ناموس کے تحفظ سے بڑھ کرکوئی چیزحیثیت
نہیں رکھتی ۔ایسے وقت میں جب کفارناموس رسالت مآب ﷺ پر لگاتار حملے کررہے
ہیں ۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کاگورنر گستاخ آسیہ ملعونہ
کوبغل میں لے کر (اﷲ تعالیٰ معاف فرمائے) تحفظ ناموس رسالت مآب ﷺ کے قانون
کو کالاقانون کہہ کرخاتمے کی بات کی تو اﷲ تعالیٰ اپنے مقبول و منظور بندے
غازی ملک ممتاز حسین قادری ؒ صاحب سے اپنے محبوب ﷺ کی ناموس کے تحفظ کا کام
لیتاہے اورپھرعلامہ خادم حسین رضوی سمیت اہلسنت کے بہت سارے دیگرشیرغازی
ملک ممتاز حسین قادریؒ کی رہائی کی جدوجہد کرکے دنیاپرثابت کردیتے ہیں کہ
مسلمان اتنے بے غیرت نہیں کہ اپنے نبی کریم ﷺ کے گستاخوں کے سامنے سرتسلیم
خم کرلیں ۔اﷲ تعالیٰ کاشکرہے کہ راقم آل رسول اﷲ ﷺ ،سید عرفان احمد شاہ
المعروف نانگامست کے ہاتھ پربیعت ہے ۔میں پوری دنیاکے مسلمانوں اورغیر
مذہبوں کودعوت دیتاہوں کہ حق دیکھنااور دیکھ کرپہچانناچاہتے ہوتوآل رسول اﷲ
ﷺ کے دامن کے ساتھ وابستگی اختیارکرواورپھر دیکھووقت حاضرکے مردقلندر علامہ
خادم حسین رضوی صاحب کس مقام کے بندے ہیں۔ایسی کوئی تنظیم ،جماعت
یاگرودیکھاؤ جو لبیک یارسول اﷲ ﷺکانعرہ لگاتی ہو؟مرشِد سرکار کافرمان ہے کہ
اﷲ سبحان تعالیٰ کے فضل و کرم سے تحریک لبیک یارسول اﷲ ﷺ پاکستان نہ صرف
پاکستان بلکہ پوری دنیاکے مسلمانوں کی ترجمان جماعت ہے۔ میراتحریک لبیک
یارسول اﷲ ﷺ پاکستان کے ساتھ وہی تعلق ہے جوکسی بھی مسلمان کارسول اﷲ ﷺ کی
ناموس وختم نبوت ﷺ کے پہرے داروں کے ساتھ ہوناچاہئے ۔میراعلامہ خادم حسین
رضوی صاحب کے ساتھ لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲﷺ کارشتہ ہے اور مجھے اس رشتے
پرفخرہے۔مرشِد سرکار کے حکم کے مطابق ،انشاء اﷲ اپنی اوقات سے بڑھ کر تحریک
لبیک یارسول ﷺ پاکستان کی حمایت جاری رکھوں گا ۔لبیک یارسول اﷲ ﷺ
۔تاجدارختم نبوت ﷺ ۔دیکھو،دیکھوکون آیا؟محمد عربی ﷺ کادین آیا!اﷲ تعالیٰ
علامہ خادم حسین رضوی صاحب ،دھرنے کے تمام شرکاء اورحمایت کرنے والوں
اپناخصوصی فضل فرمائے ! |