پاکستان ہم سب کاہے اور ہم نے ہی اسے اگے لیکر جاناہے
(Muneer Ahmad Khan, Rahimyarkhan)
پاکستان کو بنے ستر سال ہوگے ہیں اور ان
ستر سالوں میں ہمارے وطن نے زیادہ مسایل دیکھے ہیں اور قاید و لیاقت علی
خان کے بعد کوی بھی صحیح معنوں میں اسکی خدمت نہیں کرسکا پاکستان کی خدمت
کرنا ہم سب کا فرض ہے ہر پاکستانی اگر تہیہ کرلے تو پھر دیکھتے ہی دیکھتے
ہمارا وطن ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوسکتا ہے اور اس کیلیے ہم سب کو اپنا
کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہ وطن ہم سب کا ہے مگر افسوس صد افسوس ہمارا
وطن اگے. جانے کی بجاے نہ پیچھے کیون جا رہا ہے ہم سے بعد میں علیحدہ ہونے
والے ہم سے اگے نکل گے اور ہم ابھی تک لڑ رہے ہیں آخر اچھی باتوں پر کب عمل
کریں گے کب ہم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں گے اور کب اپنے مردہ ضمیروں کو
زندہ کریں گے پاکستان سونے کی چڑیا ہے اور اللہ پاک نے ہر قسم کی قدرتی
دولت سے نوازا ہے اور پاکستان میں اگر کمی ہے تو ایمان کی اور بہترین لیڈر
شپ کی اور جس دن ہم پاکستانیوں کے ضمیر جاگ اٹھے اور ہمیں ایک قاید جیسا
لیڈر مل گیا تب ہم پل جھپکتے ہی ترقی یافتہ ریاست بن جایں گے اور ہمارا
میڈیا بہت حد تک اپنی قوم کی تربیت کرہا ہے اور اب اپوزیشن کا اہم کردار
میڈیا سر انجام دے رہا ہے اور جب ہمارے سیاستدان اپنے اپ سے نکل کر قوم و
ملک کاسوچنا شروع کردیں گے اس دن ہمارے سارے مسایل حل ہوجایں گے جس نے ہر
پاکستانی نے اپنے فرض کو پہچان لیا اس دن ہم کامیاب ہوجایں گے پیسے کی دوڑ
نے ہمیں اندھا کر دیا ہے حلال حرام کی تمیز ختم ہوچکی ہے ہمارے پاس سب کچھ
ہونے کے باوجود کچھ بھی نہیں ہمارے گھروں میں برکت نہیں سکون نہیں اور خوشی
نہیں جس نے ہم نے اسلام و قرآن پر اور سنت رسول پر عمل کرنا شروع کرنا شروع
کردیا اس دن ہمارے مسایل حل ہوجایں گے اور ہمارا وطن ترقی یافتہ ملک بن جاے
گا اللہ پاک ہم سب کو وطن کی خدمت کی توفیق دے اور ہم سب کو پکا سچا مسلم
اور محب وطن بناے امین پاکستان زندہ باد
|
|