Surah Haqqah Tafseer

سورة الحاقة

Para / Chapter
29
Voice
Dr Asrar Ahmed
Al-Haqqah
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سچ مچ ہونے والی ﴿۱﴾ وہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟ ﴿۲﴾ اور تم کو کیا معلوم ہے کہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟ ﴿۳﴾ کھڑکھڑانے والی (جس) کو ثمود اور عاد (دونوں) نے جھٹلایا ﴿۴﴾ سو ثمود تو کڑک سے ہلاک کردیئے گئے ﴿۵﴾ رہے عاد تو ان کا نہایت تیز آندھی سے ستیاناس کردیا گیا ﴿۶﴾ خدا نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگاتار ان پر چلائے رکھا تو (اے مخاطب) تو لوگوں کو اس میں (اس طرح) ڈھئے (اور مرے) پڑے دیکھے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے ﴿۷﴾ بھلا تو ان میں سے کسی کو بھی باقی دیکھتا ہے؟ ﴿۸﴾ اور فرعون اور جو لوگ اس سے پہلے تھے اور وہ جو الٹی بستیوں میں رہتے تھے سب گناہ کے کام کرتے تھے ﴿۹﴾ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغمبر کی نافرمانی کی تو خدا نے بھی ان کو بڑا سخت پکڑا ﴿۱۰﴾ جب پانی طغیانی پر آیا تو ہم نے تم (لوگوں )کو کشتی میں سوار کرلیا ﴿۱۱﴾ تاکہ اس کو تمہارے لئے یادگار بنائیں اور یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں ﴿۱۲﴾ تو جب صور میں ایک (بار) پھونک مار دی جائے گی ﴿۱۳﴾ اور زمین اور پہاڑ دونوں اٹھا لئے جائیں گے۔ پھر ایک بارگی توڑ پھوڑ کر برابر کردیئے جائیں گے ﴿۱۴﴾ تو اس روز ہو پڑنے والی (یعنی قیامت) ہو پڑے گی ﴿۱۵﴾ اور آسمان پھٹ جائے گا تو وہ اس دن کمزور ہوگا ﴿۱۶﴾ اور فرشتے اس کے کناروں پر (اُتر آئیں گے) اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اپنے سروں پر اُٹھائے ہوں گے ﴿۱۷﴾ اس روز تم (سب لوگوں کے سامنے) پیش کئے جاؤ گے اور تمہاری کوئی پوشیدہ بات چھپی نہ رہے گی ﴿۱۸﴾ تو جس کا (اعمال) نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ (دوسروں سے) کہے گا کہ لیجیئے میرا نامہ (اعمال) پڑھیئے ﴿۱۹﴾ مجھے یقین تھا کہ مجھ کو میرا حساب (کتاب) ضرور ملے گا ﴿۲۰﴾ پس وہ (شخص) من مانے عیش میں ہوگا ﴿۲۱﴾ (یعنی) اونچے (اونچے محلوں) کے باغ میں ﴿۲۲﴾ جن کے میوے جھکے ہوئے ہوں گے ﴿۲۳﴾ جو (عمل) تم ایام گزشتہ میں آگے بھیج چکے ہو اس کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو ﴿۲۴﴾ اور جس کا نامہ (اعمال) اس کے بائیں ہاتھ میں یاد جائے گا وہ کہے گا اے کاش مجھ کو میرا (اعمال) نامہ نہ دیا جاتا ﴿۲۵﴾ اور مجھے معلوم نہ ہو کہ میرا حساب کیا ہے ﴿۲۶﴾ اے کاش موت (ابد الاآباد کے لئے میرا کام) تمام کرچکی ہوتی ﴿۲۷﴾ آج) میرا مال میرے کچھ بھی کام بھی نہ آیا ﴿۲۸﴾ (ہائے) میری سلطنت خاک میں مل گئی ﴿۲۹﴾ (حکم ہوگا کہ) اسے پکڑ لو اور طوق پہنا دو ﴿۳۰﴾ پھر دوزخ کی آگ میں جھونک دو ﴿۳۱﴾ پھر زنجیر سے جس کی ناپ ستر گز ہے جکڑ دو ﴿۳۲﴾ یہ نہ تو خدائے جل شانہ پر ایمان لاتا تھا ﴿۳۳﴾ اور نہ فقیر کے کھانا کھلانے پر آمادہ کرتا تھا ﴿۳۴﴾ سو آج اس کا بھی یہاں کوئی دوستدار نہیں ﴿۳۵﴾ اور نہ پیپ کے سوا (اس کے لئے) کھانا ہے ﴿۳۶﴾ جس کو گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا ﴿۳۷﴾ تو ہم کو ان چیزوں کی قسم جو تم کو نظر آتی ہیں ﴿۳۸﴾ اور ان کی جو نظر میں نہیں آتیں ﴿۳۹﴾ کہ یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے ﴿۴۰﴾ اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں۔ مگر تم لوگ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو ﴿۴۱﴾ اور نہ کسی کاہن کے مزخرفات ہیں۔ لیکن تم لوگ بہت ہی کم فکر کرتے ہو ﴿۴۲﴾ یہ تو) پروردگار عالم کا اُتارا (ہوا) ہے ﴿۴۳﴾ اگر یہ پیغمبر ہماری نسبت کوئی بات جھوٹ بنا لاتے ﴿۴۴﴾ تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے ﴿۴۵﴾ پھر ان کی رگ گردن کاٹ ڈالتے ﴿۴۶﴾ پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس سے روکنے والا نہ ہوتا ﴿۴۷﴾ اور یہ (کتاب) تو پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے ﴿۴۸﴾ اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض اس کو جھٹلانے والے ہیں ﴿۴۹﴾ نیز یہ کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہے ﴿۵۰﴾ اور کچھ شک نہیں کہ یہ برحق قابل یقین ہے ﴿۵۱﴾ سو تم اپنے پروردگار عزوجل کے نام کی تنزیہ کرتے رہو ﴿۵۲

More Surah Tafseer

View all

Reviews & Comments

My Nani cannot recite Holy Quran due to her eye sight issue, but she can certainly listen to the Surah Haqqah tafseer online from your page. Jazak Allah! You guys are doing a fine job.
Hifza, Karachi Fri 12 May, 2017

Surah Haqqah Tafseer in Urdu - Find Surah Haqqah tafseer online in mp3 audio format at Hamariweb.com. This tasfeer is available in voice of Dr Asrar Ahmed. You can listen Surah Al-Haaqqah tafseer in audio mp3 format which is easy to understand. You can also read Quran Urdu translation with tafseer so you can easily listen and read at same time. Hamariweb.com provides latest Islamic texture and audio mp3 to full fill your need to Islamic material online to help people around the world.