عازمین حج 2015ء کیلئے مناسک حج کی سمعی و بصری تربیت کے انتظامات

image

اس سال حج2015؁ء کیلئے پاکستان سے تقریباً ایک لاکھ ترتالیس ہزار(1,43,000)

افراد جن میں خواتین کی معقول تعداد بھی شامل ہو گی حج کی ادائیگی کی سعادت حاصل

کرنے کیلئے حجاز مقدس جائیں گے۔ ان میں سے نصف تعداد گورنمنٹ سکیم کے تحت اورنصف

تعداد پرائیویٹ سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ ہر سال یہ حقیقت مشاہدہ میں آتی

ہے کہ عازمین حج کی اکثریت مناسک حج کی مکمل عملی و بصری تربیت لئے بغیر ہی حج پر

روانہ ہو جاتی ہے۔ حج سے واپسی پر پتہ چلتا ہے کہ مناسک عمرہ اور مناسکِ حج کی

ادائیگی کے دوران لاعلمی کی بنا پر بہت سی غلطیاں سرزد ہو گئیں ہیں اور کئی مناسک

ادا نہ ہو سکے اور نہ ہی ان غلطیوں کا دم یا کفارہ ادا کیا گیا۔ اس طرح ان کا حج و

عمرہ ناقص رہ جاتا ہے۔ حج پر جانے والے مرد اور خواتین کو چاہیے کہ وہ حجاز مقدس

روانگی سے قبل مناسک حج کی ادائیگی کی عملی، سمعی و بصری تربیت لازمی لیکر جائیں

تاکہ ان کا حج صحیح طور پر ادا ہو کر حج مبرور کا درجہ حاصل کر سکے۔ 1978؁ءسے قائم

شدہ بصری تربیت گاہ مناسک حج و عمرہ F-765، کالج چوک سیدپور روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن،

راولپنڈی میں گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی گورنمنٹ سکیم اور پرائیویٹ سکیم کے

عازمین حج کی سمعی، بصری اور عملی تربیت کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ تربیت کے یہ

پروگرام انشاء اﷲ عیدالفطر کے بعد ہر اتوار کے دن صبح 9بجے تا 02بجے دوپہر منعقد

ہونگے۔ یہ تربیت بلا معاوضہ دی جاتی ہے۔ تربیت گاہ میں لیکچرز، ماڈل، چارٹوں، نقشوں،

تصاویر، خاکوں اور آڈیو/ ویڈیو معاونات کے ساتھ تربیت دی جاتی ہے جس میں عازمین حج

کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ، مناسک عمرہ، مناسک حج کی ادائیگی اور مدینہ منورہ

میں حاضری، مسجد نبویؐ کی زیارت اور بارگاہ رسالتؐ میں صلوٰۃ و سلام پیش کرنے کے

آداب اور طریقے بتائے جاتے ہیں۔

مناسک حج کی تربیت کا پہلا پروگرام انشاء اﷲ اتوار 26جولائی 2015ء، دوسرا پراگرام

02اگست، تیسرا پروگرام 09اگست، چوتھا پروگرام 16اگست، پانچواں پروگرام 23اگست، چھٹا

پروگرام30اگست، ساتواں پروگرام 06ستمبر اور آٹھواں پروگرام اتوار 13ستمبر2015ء کو

ہو گا۔گروپ کی صورت میں جانے والے عازمین حج پورے گروپ سمیت پیشگی وقت اور دن طے کر

کے تربیت لے سکتے ہیں۔ تربیتی پروگرام میں خواتین بھی لازمی شرکت کریں۔ خواتین

عازمین کو خواتین ماسٹر ٹرینرز تربیت دیں گی۔ پروگرام کے دوران حج لٹریچر اور ڈاکٹر

ریاض الرحمن بانی بصری تربیت مناسک حج و عمرہ کا لکھا ہوا معروف کتابچہ ترتیب حج

بلامعاوضہ تقیسم کیا جائے گا۔ خواہشمند عازمین حج جوابی پتہ لکھا ہواڈاک کا لفافہ

ارسال کر کے کتابچہ ترتیب حج بلا معاوضہ منگوا سکتے ہیں۔ طواف اور سعی کی دعاؤں کے

کتابچے اور مناسک حج کی تربیتی فلم بھی دستیاب ہوگی۔ مزید معلومات ، راہنمائی ،

مشاورت اور تربیتی پروگرامز کیلئے فون نمبر051-4475185 موبائل:0333-5207070پر کسی

بھی وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

(ڈاکٹر خالد محمود(ناظم اعلیٰ) بصری تربیت گاہ مناسکِ حج وعمرہ F-765، کالج

چوک،سیدپور روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، راولپنڈی)

 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US