سعودی تیل پائپ لائن بند، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بے قابو

image

سعودی عرب کی اہم ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کی بندش اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حالیہ حملوں نے عالمی تیل مارکیٹ میں ایک بار پھر بے چینی پیدا کردی ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

رائٹرز کے مطابق منگل کو برینٹ خام تیل کی قیمت 1.37 ڈالر یعنی 1.3 فیصد بڑھ کر 107.05 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 1.53 ڈالر یعنی 1.51 فیصد اضافے کے بعد 102.92 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

دونوں عالمی بینچ مارک اس سے ایک روز قبل بھی ایک فیصد سے زیادہ مہنگے ہوئے تھے۔ سعودی توانائی کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچنے اور ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کی بندش نے عالمی سطح پر خام تیل کی دستیابی سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

خلیجی خطے میں بحری نقل و حرکت کو محفوظ بنانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، تاہم تازہ حملوں کے باعث سرمایہ کار اب بھی محتاط ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا سلسلہ طویل ہوا تو عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھنے کا دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US