سویڈن میں عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی

image
سویڈن میں عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔ مختلف مساجد میں نماز عید کے اوقات

سٹاک ہوم(عارف کسانہ؍نمائندہ خصوصی) سویڈن میں عید الفطر جمعہ کے روز ۱۷ جولائی کو منائے جائے گی ۔ ملک کی مختلف مساجد نے اس کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے۔ سویڈن میں زیادہ تر مساجد ترکی سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی ہیں جو آبزرویٹری کے کیلنڈر کے تحت رمضان اور عید مناتے ہیں۔ پاکستانی اور دیگر مساجد بھی اسی کیلنڈر کو اپناتے ہوئے اتفاق سے مذہبی ایام مناتے ہیں اور تمام پاکستانی مساجد نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے کے باوجود متفقہ طور پر جمعہ کے روزہی عید کا فیصلہ کیا ہے۔۱۷ جولائی جمعہ کے روز نماز عید کے اجتماعات کی تفصیل کے مطابق ریکٹ ہال شیستا سٹاک ہوم میں ساڑھے آٹھ بجے امام محمد مسلم عید کی نماز کی امامت کریں گے۔ پاکستانی ایسوسی ایشن فتیا میں سید ہادی حسن کی امامت میں آٹھ بجے نماز عید ہوگی۔ مسجد اہل بیت میسٹا میں آٹھ بجے حافظ معصوم کی امامت میں ادا کی جائے گی۔ غوثیہ اکیڈمی مرکز مدینہ مالمو میں نو بجے عید کی نماز ادا جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US