مخلوق خدا کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ چوہدری محمد یسیٰن

image
اسلام آباد (نیٹ نیوز) اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ دنیا کے 96 ممالک کے میں دکھی انسانیت کی خدمت سرانجام دیتے ہوئے غرباء،مساکین اور مستحق افراد کی مدد کر رہا ہے۔اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی مولانا محمد ادریس جو ایک درویش صفت انسان ہیں اور دنیا کے محتلف ممالک میں انکی پہچان مظلوم انسانیت کی خدمت کے طور پر جانی جاتی ہے۔اور رمضان المبارک کے ماہ میں ہزاروں مستحق افراد میں اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سویٹ ہوم جیسے ادارے کی معرفت راشن اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئی اس پر ہم اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی مولانا ادریس ،سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان،چوہدری حق نواز،عنائت الرحمن اور انکی ٹیم کو خراج تھسین پیش کرتے ہیں۔اسلام آباد سویٹ ہوم میں مستحقین افراد نے عید پیکج تقسیم کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس عید پیکج سے یقینا ضرورت مند افراد کی خوشیاں دوبالا ہوں گی۔اور زمرد خان جیسے مظلوم انسانیت کی خدمت کرنے والے شخص جس نے پاکستان بھر میں سویٹ ہوم جیسے ادارے قائم کرکے نہ صرف یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کی بلکہ انکو اچھی تعلیم اور گھر جیسا ماحول بھی مہیا کیا۔جس پر زمرد خان کو سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) خراج تحسین پیش کرتی ہے۔مزدوروں کے قائد چوہدری محمد یسین نے کہا کہ زمرد خان پوری قوم کے ہیرو ہیں اﷲ تعالی انکو اس نیک کام پر جزا دے اور میں نے اسکی شخصیت سے مثاثرہوکر اس کارے خیر میں حصہ لیا اور میں اور میری ٹیم ہمیشہ انکے شانہ بشانہ مظلوم انسانیت کی خدمت کیلئے شریک سفر رہے گی۔اسی طرح خبیب فاؤنڈیشن کے چیئرمین ندیم احمد خان نے پاکستان میں 2005 کے زلزلے میں متاثرین کی جو مثالی خدمات سرانجام دیں اور قربانی کا گوشت ہر سال بڑے پیمانے پر مستحقین میں تقسیم کرتے ہیں ۔یتیم اور ضرورت مند بچوں کیلئے بالاکوٹ،ہری پور،مظفرآباد،مظفرگڑھ میں جو تعلیمی ادارے قائم کیے اس پر وہ پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔مستقبل میں سویٹ ہوم اور خبیب فاؤنڈیشن جیسے مثالی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالے گے۔ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) اور اس کے کارکن ہزاروں مستحقین افراد ،یتیم اور بیواؤں کی خدمت کیلئے اس کارے خیر میں شریک ہوئے،چوہدری محمد یسین نے اس موقع اپنے خطاب میں افواج پاکستان کے شہداء اور سانحہ پشاور میں شہید ہونے بچوں اور انکے والدین سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا اور اس عزم کا اظہار کیا آئندہ 14 آگست یوم آزادی کا دن سی ڈی اے مزدور یونین اور اس کے کارکن اسلام آباد کے شہریوں کے ساتھ ملکر سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ منائے گی


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US