حج و عمرہ کی طرف سے تربیتی پرو گراموں کے شیڈول کا اعلان

image

 عازمین حج کیلیئے بصری تربیت گاہ مناسک حج و عمرہ کی طرف سے تربیتی پرو

گراموں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔

ڈاکٹرخالدمحمود ،ڈاکٹرطارق محمودمردوں کواورڈاکٹرمسزنعیمہ خالد،ڈاکٹرمسز عطیہ طارق

خواتین کو تربیت دیں گی۔

راو لپنڈی (نیٹ نیوز) بصری تربیت گاہ مناسک حج و عمرہ F-765، کالج چوک ، سیٹلائٹ

ٹاؤن ، راولپنڈی کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خالدمحمود کے مطابق عازمین حج کیلیئے مناسک حج

کی سمعی و بصری تربیت کے آٹھ پروگراموں کا سلسلہ عیدالفطرکے بعد شروع ہو گا۔ مناسک

حج کی تربیت کا پہلا پروگرام انشاء اﷲ 26جولائی 2015، دوسرا پروگرام 02اگست ، تیسرا

پروگرام 09اگست ،چوتھا پروگرام16اگست ، پانچواں پروگرام23اگست ، چھٹا پروگرام30اگست

، ساتواں پروگرام06ستمبر اور آخری پروگرام 13ستمبر 2015 کو منعقد ہوگا۔ یہ تربیت

بلا معاوضہ دی جاتی ہے۔

گورنمنٹ سکیم اورپرایؤٹ سکیم کے عازمین حج کو تربیتی پروگرام میں شرکت کی دعوت عام

ہے۔

ہر پروگرام اتوار کے دن صبح 9 بجے تا 2بجے دوپہر ہوگا۔ تربیتی پروگرام میں مرد اور

خواتین لازمی شرکت کر یں۔

تربیت لیکچرز، ماڈل ، چارٹوں، نقشوں، تصاویر، خاکوں اور آڈیو/ویڈیومعاونات کے ساتھ

دی جاتی ہے۔

دوران تربیت عازمین کو حج لٹریچر اور ڈاکٹر ریاض الرحمن بانی بصری تربیت مناسک حج و

عمرہ کا لکھا ہوا معروف ومقبول کتابچہ ترتیب حج بلامعاوضہ تقیسم کیا جائے

گا۔خواہشمند عازمین حج جوابی پتہ لکھا ہواڈاک کا لفافہ ارسال کر کے کتابچہ ترتیب حج

بلا معاوضہ منگوا سکتے ہیں۔

مزید معلومات ، راہنمائی، مشاورت اور تربیتی پروگرام کیلیئے کسی بھی وقت فون

نمبر051-4475185 موبائل:0333-5207070پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US