سخن دان عالمی ادبی فورم کا 50 واں مشاعرہ چلڈرن ایجوکیشنل سینٹر کے آڈیٹوریم میں مورخہ 25 جولائی شام 6 بجے منعقد کیا جا رہا ہے، احباب سے شرکت کی درخواست ہے۔ مشاعرے کی صدارت جناب سعید الظفر صدیقی فرمائیں گے جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سلطان مسعود شیخ، میٹرک بورڈ چئیرمین جناب انوار احمد زئی اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی شرکت متوقع ہے۔ مشاعرے کے اختتام پر شرکا و سامعین کے لیے عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے-