پی ایس ایل فائنل : پشاور زلمی کی ٹیم غیرملکی کھلاڑیوں سمیت لاہور پہنچ گئی

image
پشاور زلمی کی ٹیم اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں اور پورے عملے کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے اور انہیں سخت سیکورٹی میں ان کے ہوٹل تک پہنچایا گیا ہے-

پی ایس ایل کا فائنل پاکستان کے شہر لاہور میں منعقد کیا جارہا ہے اور یہ مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہے-

پشاور زلمی کی پوری ٹیم اس مقابلے میں شرکت کے لیے گزشتہ رات دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی-

ائیرپورٹ سے اس ٹیم کو بلٹ پروف گاڑیوں کے ذریعے ہوٹل تک پہنچایا گیا اور اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US