پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بھی پی آئی اے کی غفلت کا نشانہ بن گئے- کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کو لاہور کے علامہ اقبال نیشنل ائیرپورٹ سے 12 بجے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا-
تاہم انہیں پی آئی اے حکام کی جانب سے ڈھالی بجے کا وقت دیا گیا اور جب کھلاڑی
جہاز پر سوار ہونے کے لیے ائیرپورٹ پہنچے تو معلوم ہوا کہ مذکورہ فلائٹ تو پہلے ہی
پرواز کرچکی ہے-
پی آئی اے کی غفلت کے باعث رُل جانے والے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی رنر اپ ٹیم
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کو اب شام 5 بجے روانہ ہونے والی فلائٹ کا ٹائم دیا
گیا ہے جس میں سوار ہو کر وہ کراچی پہنچیں گے-