چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان ، چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی اور پی ایس ایل فائنل کے دیگر منتظمین نے کامیاب فائنل کرانے پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جراتمندانہ قیادت کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا-
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے حقیقی
لیڈر کا کردار ادا کیا ہے اور ان کی ولولہ انگیز قیادت میں پوری ٹیم نے بہترین کام
کر کے فائنل میچ کو کامیاب بنایاہے- وزیر اعلی شہباز شریف نے لاہور میں فائنل میچ
کا انعقاد کابورلڈ اقدام اٹھایا اور یہ فیصلہ شہباز شریف جیسا نڈر لیڈر ہی کر سکتا
تھا- شہباز شریف کے اس اقدام سے قوم کو حوصلہ ملا ہے - ہم وزیر اعلی شہباز شریف کے
شکر گزار ہیں -چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزیر
اعلی شہباز شریف کی قیادت میں انتہائی محنت سے دن رات کام کر کے غیر معمولی کامیابی
سمیٹی ہے اور ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے - انہوں نے کہا کہ لاہور میں فائنل میچ کا
ہونا ایک تاریخی لمحہ تھا- بلا شبہ اس کا کریڈٹ وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں
ان کی ٹیم کو جاتا ہے - دیگر شرکاء کاکہنا تھاکہ شہبازشریف نے لاہور میں پاکستان
سپر لیگ کے فائنل میچ کے ایونٹ کو کامیاب کراکے اپنی انتظامی صلاحیتوں کا ایک بار
پھر لوہا منوایاہے -