پشاور زلمی فاونڈیشن کی جانب پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی پزیرائی ،20 لاکھ روپے کا انعام

image
اپنی شاندار کارکردگی سے دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کرنیوالی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لاہور میں پشاور زلمی فاونڈیشن کے چئیرمین جاوید آفریدی نے ملاقات کی ۔اور اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے کا انعامی چیک پیش کیا۔

پی ایس ایل چیمئین ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی ورلڈ کلاس کارکردگی سے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔پاکستان ٹیم نے بھارت میں ہونیوالے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں دس مسلسل میچز اور جیتے۔ٹیم بدقسمتی سے فائنل نہ جیت سکی لیکن کروڑوں پاکستانیوں کے دل ضرور جیتے۔

ان کھلاڑیوں کی کارکردگی پورے پاکستان کے لیے باعث افتخار ہے ۔پاکستان ٹیم سے بیس لاکھ انعام کا جوہ وعدہ کیا تھا آج پورا کردیا اور آئندہ بھی ہمارے یہ قومی ہیرو جب بھی ملک کا نام روشن کریں گے ان کی پزیرائی کرتے رہیں گے ۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا ٹیم کی حوصلہ افزائی پر وہ پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کے شکر گزار ہیں۔سید سلطان شاہ نے پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے اور خصوصا لاہور میں فائنل کے لیے غیر ملکی سپر اسٹارز ڈیرن سیمی ، مارلن سیمیولز ،ڈیوڈ ملان اور کرس جارڈن کو پاکستان آمد پر راضی کرنے پر بھی جاوید آفریدی کو سراہا ۔چیئرمین پشاور زلمی جاویدآفری نے کہا کہ وہ اور ان کی فاونڈیشن یہ اعلان کرتی ہےکہ جو بھی پاکستان ٹیم یا کوئی کھلاڑی انفرادی کارکردگی سے پاکستان کا جھنڈا بین الاقوامی سطح پر بلند کرے گا پشاور زلمی فاونڈیشن اسے مستقبل میں بھی سراہے گی ۔پشاور زلمی فاونڈیشن کے تحت ایک کوارٹر کے دوران جہاں کے پی کے میں ٹیلنٹ ہنٹ کےزریعے نوجوان کرکٹر کو سامنے لایا گیا ہے وہیں چہروں پر مسکراہٹے واپس لوٹانے کے اپنے سلوگن BringBackSmiles# کے زریعے آرمی پبلک اسکول کے 144

طلبا اور پھر پی ایس ایل ٹو میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے مریض بچوں کو دبئی لیجاکر اپنی وہ ذمہ داری پوری کی جس کے تحت زخموں پر مرہم اور مریض بچوں کو زندگی کی جانب واپس لانا ہے ۔اس کے علاوہ اسپیشل اولمپکس ونٹر۔گیمز کے سولہ میڈلسٹ میں فی کس ایک لاکھ روہے اور آئندہ پی ایس ایل میچز کے لیے دبئی بھیج کر ایک بار پھر اپنی فلاحی زمہ داری نبھائیں گیں-


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts