یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا

image
پاکستان کے مایہ ناز اور مقبول ترین ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ اور اس ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان آج وہ اپنی ایک پریس کانفرنس میں کریں گے-

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ چیف سلیکٹر کے دباؤ میں کیا ہے-

دوسری جانب ذرائع کے مطابق یونس خان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے بھی تیار تھے جبکہ انہوں نے رواں سال جنوری میں یہ بھی کہا تھا کہ میں ابھی مزید دو سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں-

یونس خان اپنے کریئر کے آخری ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلیں گے جبکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز سے صرف 23رنز کی دوری پر ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نےٹیسٹ کرکٹ میں 34 سنچریاں اور 32نصف سنچریاں اسکور کیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑاانفرادی اسکور 313 رنز ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts