ابھرتی ہوئی شوبز اسٹار ثنا جاوید پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر

image
پی ایس ایل سیزن فور میں پشاور زلمی کو سپورٹ کروں گی، ثنا جاوید

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز سے بڑے نام اور شخصیات جڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ابھرتی ہوئی شوبز اسٹار، معروف اداکارہ اور ماڈل ثنا جاوید کو پشاور زلمی کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ ثنا جاوید پی ایس ایل سیزن فور میں پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔ چیرمین پشاور زلمی نے ثنا جاوید کو پشاور زلمی کا۔حصہ بننے پر خوش آمدید کا پیغام دیا ہے۔ خانی، رومیو ہیر جیسے میگا ہٹ ڈراموں میں اداکاری سے لاکھوں دلوں میں گھر کرنیوالی ثنا جاوید کا شمار اس وقت سب سے مقبول نوجوان اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے
 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts