پشاور زلمی اور سٹی اسکول اسکول کے درمیان ایم او یو پر دستخط
میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل نمبرون فرنچائز نے کھیلوں کے ساتھ
تعلیم کے فروغ کے لیے بھی بیڑہ اٹھالیا ۔ پشاور زلمی اور سٹی اسکول کے درمیان ایم
او یو پر دستخط ہوگئے ۔لاہور میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور سٹی اسکول
کے چیف آپریٹنگ آفیسر شہزاد خان نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ پشاور زلمی کے چیرمین
جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کی ٹیم اور کرکٹرز پی ایس ایل فور کے دوران تعلیم کے
فروغ کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ اور سٹی اسکول اور ان کے تمام طلبا کو
زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔سٹی اسکول کے چیف آپریٹنگ آفیسر شہزاد خان نے
بھی پشاور زلمی کےساتھ پارٹنرشپ پر خوشی کا اظہار کیا۔