گورنر ہاوس پشاور میں پشاور زلمی کی کٹ اینڈ اینتھم لانچ کی یادگار تقریب ، کپتان ڈیرن سیمی، جاوید آفریدی، ، گل پانڑہ اور ساحر علی بگا کی شرکت نے ایونٹ کو یادگار بنادیا، پشاور کے شہری خوشی سے سرشار
میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز نے لیگ کے
آغاز سے قبل ہی دھوم مچادی ۔پشاور زلمی کی جانب سے پی ایس ایل فور کے لیے زلمی کٹ
اینڈ اینتھم لانچ کی یادگار تقریب پشاور کی تاریخ کی سب سے بڑی اسپورٹس تقریب ثابت
ہوئی ۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچے اور اسلام آباد لینڈ کرنےکے
بعد جب پشاور پہنچے تو شہریوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ پشاور پخیر راغلے ڈیرن
سیمی کے نعروں سے گونجتا رہا۔ ڈیرن سیمی پشاور آمد کے بعد آرمی پبلک اسکول پشاور
پہنچے اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ۔ پی ایس ایل فور کے لیے پشاور زلمی اینتھم
اینڈ کٹ لانچ کی یادگار تقریب شام میں گورنر ہاوس پشاور۔میں منعقدہوئی ۔ رنگارنگ
تقریب میں ڈیرن سیمی ،پشاور زلمی کے اسٹار کرکٹرز کامران اکمل ،عمید آصف اور دیگر
ٹیم اراکین کے علاوہ زلمی ایمبیسیڈرز اینڈ شوبز دنیا کے سپر اسٹارز گل پانڑہ ، زیک
آفریدی اور ساحر علی بگا کی شرکت نے ایونٹ کو پشاور کی تاریخ کا یادگار اور بڑا
ایونٹ بنادیا ۔ پشاور کے شہریوں کی بڑی تعداد نے ایونٹ کو بھرپور انداز سے انجوائے
کیا اور زلمی سپر اسٹارز اور ایمبیسیڈرز کو خوش آمدید کہا۔ پشاور زلمی کے چیرمین
جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی اور زلمی کرکٹرز کے علاوہ گورنر خیبر پختونخواہ ، ایم
این ے ، ایم پی ایز ، شوبز اسٹارز اور شہریوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں ایونٹ کے
شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی ڈیرن سیمی نے پاکستان اور پشاور آمد پر خوشی کا
اظہار کیا اور شاندار استقبال پر پشاور زلمی اور فینز کا شکریہ ادا کیا