ڈیرن سیمی کا ایک اور منفرد اور دل چھولینے والا انداز

image
پشاور زلمی کے ہر دلعزیز کپتان ڈیرن سیمی کا ایک اور منفرد اور دل چھولینے والا انداز, رباب بجاتے ، پشاور ی شال اوڑھے ، چترالی ٹوپی پہنے پشاور زلمی کی پی ایس ایل فور کی کٹ لانچ کردی۔

 ڈیرن سیمی نے منفرد اور مخصوص پختون انداز میں پشاور زلمی کی پی ایس ایل فور کی کٹ لانچ کردی۔ رباب ہاتھوں میں تھامے اور بجاتے ، چترالی ٹوپی پہنے اور پشاوری شال اوڑھ کر سیمی نے پشاور زلمی کی نئی کٹ لانچ کی۔ منفرد انداز میں کٹ لانچ کرنے کے بعد ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور صرف فینز سے ملاقات اور کٹ لانچ کرنے آیا،اور یہاں بہترین اور یادگار وقت گزارا۔ڈیرن سیمی نے کہا پشاور زلمی پی ایس ایل میں پوری جان لڑائے گی۔ اور پی ایس فور بھی پہلے زیادہ اور بڑی ثابت ہوگی ۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے پشاور آمد پر ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کیا۔ جاوید آفریدی نے پی ایس ایل فور کے لیے پشاور زلمی کے تمام اسپانسر، پارٹنرز اور میڈیا پارٹنرز کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts