دبئی میں پشاور زلمی کا پہلا پریکٹس سیشن

image
کپتان ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن، ڈیوڈملان اور وین میڈسن نے ٹیم زلمی کو جوائن کرلیا اور اسکواڈ کے ہمراہ تین گھنٹے بھرپور پریکٹس، وین میڈسن نے پہلے ہی روز اردو اور پشتو الفاظ سیکھ لیے

پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کی فاتح اور گزشتہ سیزن کی رنراپ ٹیم پشاور زلمی نے بلند حوصلوں اور کامیابی کا عزم لیے دبئی میں پی ایس ایل سیزن فور کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔ آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں پشاور زلمی نے تین گھنٹے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کپتان ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن، ڈیوڈملان اور وین میڈسن نے ٹیم زلمی کو جوائن کرلیا اور اسکواڈ کے ہمراہ تین گھنٹے بھرپور پریکٹس کی۔ وین میڈسن نے پہلے ہی روز اردو اور پشتو سیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی پشاور زلمی کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔ابتسام شیخ اور عمید آصف مسلسل دوسرے سال پشاور زلمی کی نمائندگی پر خوشی کا اظہار کیا۔
 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts