پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے سعودی ولی عہد محمد سلمان کے دورہ پاکستان کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی کہ انہوں نے اپنے منشور "امداد نہیں تجارت چاہیئے" کوعملی جامہ پہنایا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بارے میں اپنے ٹوئٹر پیغامات
میں جاوید آفریدی نے کہا کہ "سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کئی لحاظ سے تاریخی
اہمیت کا حامل ہے لیکن میرے لئے سب سے بڑا سنگ میل وزیر اعظم کا اپنے منشور اورنعرے
" ہمیں امداد نہیں تجارت چاہئے"کی طرف عملی سفر ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کے لئے وزیر
اعظم کی محبت سعودی حکومت کےدیجانے والی کئی مراعات کی شکل میں سامنے آیا" جاوید
آفریدی نے اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا-
"اس غیر معمولی کامیابی کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور انکی پوری ٹیم بجا طور پر
مبارکباد کے مستحق ہیں ۔۔سعودی عرب کے رعائتی پیکجز نے عمران خان کی اوورسیز
پاکستانیوں کے لئے بہت کچھ کرنے کے اعلانات کا عملی شکل میں اغاز کا اشارہ دے دیا
ہے ۔۔۔پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ"