پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستانی اور پشاوری کھانوں کے دیوانے نکلے

image
پشاور زلمی کے چںیرمین جاوید آفریدی کی جانب سے پشاورزلمی اسکواڈ کے اعزاز میں روایتی عشائیہ

 مہمان غیر ملکی کرکٹرز کے لیے جاوید آفریدی کی جانب سے روایتی مہمان نوازی , جاوید آفریدی نے پورے زلمی اسکواڈ کے لیے روایتی پاکستانی پشاور عشائیے کا اہتمام کیا۔ کپتان ڈیرن سیمی سمیت تمام زلمی غیر ملکی کرکٹرز پاکستانی اور پشاوری کھانوں پر انگلیاں چاٹتے رہ گئے ۔زلمی اسکواڈ کی اسپیشل دم پخت، پشاوری چپلی کباب، افغان پلاو، پشاوری کڑاہی سے تواضع کی گئی۔ کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ وہ پشاوری کھانوں کے دیوانے ہیں ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts