پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی جانب سے زلمی اسکواڈ مینجمنٹ کے لیے پرتکلف عشائیہ

image
زلمی فیملی خوب محظوظ، مزیدار ڈنر کے ساتھ وی آر کرکٹ گیم کھیل کر بھی لطف اٹھایا

ُپاکستان سپر لیگ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی پشاور زلمی ٹیم اور مینجمنٹ کے اعزاز میں چیرمین جاوید آفریدی نے پرتکلف عشائیہ دیا جس میں پوری ٹیم، مینجمنٹ، زلمی فیملی نے چیرمین کے ساتھ ڈنر کو بھرپور انجوائے کیا۔ پی ایس ایل کے پانچ میچز کےبعد زلمی اسکواڈ تازہ دم، اور کرکٹ سافٹ وئیر گیم کھیل کر خوب انجوائے کیا۔

پشاور زلمی کے صدر ظہیر عباس، ہیڈکوچ محمد اکرم، مینٹور یونس خان، کپتان ڈیرن سیمی اور تمام اسکواڈ کی شرکت نے موقع کو یادگار بنادیا۔

پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی پر چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی اور ٹیم کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ٹیم آنیوالے میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائے گی ۔۔عشائیے میں ولید بخاطر اور خلف بخاطر بھی شریک ہوئے۔
 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts